پاکستان انسداد دہشتگردی عدالت - 11 سالہ لڑکے کو 50 سال قید کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

پاکستان انسداد دہشتگردی عدالت - 11 سالہ لڑکے کو 50 سال قید کی سزا

اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک 11سالہ لڑکے کو 50سال قید ، 200000روپئے جرمانہ کی سزاء دی ۔ اس لڑکے نے احاطہ عدالت میں ایک زیر دریافت قیدی کو ہلاک کردیا تھا ۔ ایک زیر دریافت قیدی جوہتھکڑیاں پہنا ہوا تھا ماہ جون میں مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت سے باہر آرہاتھا ، اس وقت 11سالہ لڑکا گوہر نواز نے گولی مارکر زیر دریافت قیدی حفیظ غیاث کو ہلاک کردیا ۔ حفیظ غیاث کو گوہر نواز کے والد کو ہلاک کرنے کے شبہ میں گرفتار کیاگیا تھا ۔ اخبار ،ڈان، نے اطلاع دی کہ حفیظ غیاث نے شخصی دشمنی کی بناء پر 11سالہ لڑکے کے والد کا ہلاک کردیا تھا ۔ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جج چودھری امتیاز احمد نے کہا کہ لڑکا کم عمر ہونے کی بناء پر انھوں نے نرم سزادی ہے ۔ گوہر نواز نت کہا کہ اس نے اپنے والد کے قتل کابدلہ لیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس نے حفیظ غیاث کو ہلاک کرنے 500روپئے خرچ کرکے ایک پستول خریدی تھی ۔ گوہر نواز نے کہا کہ اس نے ایک لیڈی پرس میں پستول رکھ کر عدالت میں داخل ہوا ۔ پولیس نے لیڈی پرس ہونے کی بناء پر اس کی تلاشی نہیں لی ۔ اس طرح لڑکے نے اپنے باپ کے مشتبہ قاتل کو ہلاک کرکے باپ کو ہلاک کرنے کا بدلہ لے لیا ۔
13-year-old Pakistani boy gets 50 years in jail for murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں