جنوبی افریقہ - تاریخی گاندھی مارچ کی یاد میں ریلی کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

جنوبی افریقہ - تاریخی گاندھی مارچ کی یاد میں ریلی کا انعقاد

جوہانسبرگ
(پی ٹی آئی )
جنوبی آفریقہ میں سیکنڑوں افراد نے ایک 100سال قدیم تاریخی واقعہ کی یاد منانے کیلئے امتیازی قوانین کے خلاف مہاتماگاندھی کی زیر قیادت 1913ء کے ایک مارچ کا اعادہ کیا ۔اس تاریخی تقریب کیلئے راہ گزر پر پیٹرمیرٹس برگ ،لیڈی اسمتھ اور دیگر شہروں سے گزرتے ہوئے ڈربن تانیوکیسل ایک خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ۔ سیکنڑوں افراد نے اتوار کو 1:30بجے شب مارچ کیلئے ڈربن سے نیوکیسل کو پہنچنے کیلئے تقریبا2بجے شب اپنے سفر کا آغاز کیا ۔ 6کلومیٹر طویل مارچ تاریخی راستہ کے ایک ریکری ایشن میں چارلس ٹاون تا ووکس رسٹ شروع کیا گیا جہاں گاندھی جی اور ان کے پیروؤں نے اس وقت امتیازی قوانین کے کلاف بطور احتجاج مارچ کیا تھا۔ ان قوانین میں ہندوستانی مزدوروں پر 3پاونڈ کا ایک ٹیکس اور ہندو۔مسلم شادیوں کو ختم کرنا شامل تھا ۔ مارچ میں حصہ لینے والوں اس وقت کے ناٹل صوبہ سے ٹرانسوال صوبہ کی سرحد عبور کرتے ہوئے اپنے آپ کو گرفتاری کیلئے پیش کیا تھا جس کی اس وقت اجازت نہیں تھی کیانکہ ہندوستانیوں کو ایسا کرنے کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کرناپڑتا تھا ۔ یہ غیر معمولی طریقہ جو گاندھی کی جانب سے اجازت سے اپنایا گیا تھا ، 1914ء میں ان کی واپسی کے بعد ہندستان میں غیر منصفانہ قوانین کے خلاف بعدازاں ان کی عدم تشدد جدوجہد کا ایک جزلاینفک بن گیا تھا ۔ مشہور گاندھی مارچ کے احتتام پر ہندوستانی ہائی کمیشن نے وزارت ثقافت اور حکومت ہند اور قومی آثار قدیمہ ہند کی تائیدکے ساتھ اس تاریخی مارچ پرووکس رسٹ جیل کی ایک کوٹھری میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں گاندھی جی 1913ء میں قید تھے ۔ ہائی کمشنر وریندر گپتا نے مارچ میں حصہ لیا اور بعد ازاں ریالی سے بھی خطاب کیا ۔
Gandhi's Salt March commemorated in Mexico

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں