مشترکہ فوجی کمان پر خلیجی ملکوں کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

مشترکہ فوجی کمان پر خلیجی ملکوں کا اتفاق

دبئی
( رائٹر)
خلیج تعاون کونسل کے دو روزہ سالانہ اجلاس اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیہ میں شام میں موجود تمام غیر ملکی فورسس کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے دو ٹوک کہا گیا ہے کہ بشار الا سد کا، نئے شام میں ، کوئی کردار نہیں ہوگا۔ اعلامیہ میں خلیج تعاون کے رکن ممالک کی مشرکہ فوجی کمان کی تشکیل اور مشترکہ پولیس فورس کے قیام کے بارے میں اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔ چھ ملکی تعاون کونسل نے شام میں سرکاری افواج کے ذریعہ اپنی ہی شہروں کے خلاف بھاری اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی پر زور مذمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایران کے درست سمت پر آتے ہوئے اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ کرنے ، نیز خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ معاملات کی بہتری کی خواہش کی ستائش کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات ہی خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ خطے کے اندرونی سلامتی کیلئے مشترکہ پولیس کی طرح مجموعی سلامتی اور تعاون کے تقاضوں کے تحت مشترکہ فوجی کمان کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ سر براہی کانفرنس میں خلیجی ممالک کی 32سالہ تعاون کونسل کو ایک یونین بنانے کے ایشو پر سعودی عرب اور اومان کے درمیان بحث کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر بحرین شروع سے ہی سعودی تجویز کا حامی ہے، اب کویت اور قطر بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ البتہ متحدہ عرب امارات نے اپنی رائے ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ تصور 2011میں پہلی مرتبہ سامنے آیا لیکن بعد ازاں اس پر خاموشی اختیار کر لی گئی۔ اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی نے انہی دنوں کہا ہے کہ ان کا ملک تعاون کونسل کو یونین بنانے پر قطعی تیار نہیں ہے۔
Israel prefers Assad to terrorists: Ex-Israeli army chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں