گجرات میں 10 سال بعد لوک آیوکت کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

گجرات میں 10 سال بعد لوک آیوکت کی حلف برداری

گجرات ہائیکورٹ کے ریٹائرڈجج ڈی پی بچ کوآج گورنرکملابینی وال نے ریاست کے چوتھے لوک آیوکت کی حیثیت سے حلف دلایا۔یہ ایک ایسا عہدہ ہے جوتقریباایک دہے سے مخلوعہ تھا۔جسٹس بچ کوراج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں عہدہ کاحلف دلایاگیاجس میں چیف منسٹرنریندرمودی اوراسپیکراسمبلی وجووالابھی موجود تھے۔یہ عہدہ اس وقت سے مخلوعہ تھاجب سابق لوک آیوکت جسٹس آراین سومی کی میعاددسمبر2003میں ختم ہوگئی تھی۔لوک آیوکت کے تقررپرنریندرمودی حکومت کے گورنرکے ساتھ2011سے اختلافات چلے آرہے تھے۔حکومت نے27نومبرکواس عہدہ کے لیے جسٹس بچ کے نام کی سفارش کی تھی۔یہ تقررایک ایسے وقت کیاگیاہے جب کہ اس عہدہ کے زائداز10سال سے مخلوعہ رہنے پرمودی کوکانگریس کی تنقیدوں کاسامناہے۔اپوزیشن جماعت نے کہاتھاکہ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوارباربارکانگریس زیرقیادت یوپی اے حکومت کے تحت کرپشن کامسئلہ اٹھارہے ہیں لیکن وہ خوداپنی ریاست میں لوک آیوکت کے تقررمیں ناکام ہوگئے ہیں۔اس مسئلہ پراس وقت ایک بڑا تنازعہ پیداہوگیاتھاجب گورنر نے ریاستی حکومت سے مشاورت کئے بغیر25اگست2011کوجسٹس(ریٹائرڈ)آرکے اے مہتاکاتقررلوک آیوکت کی حیثیت سے کیاتھا۔اس کے بعدایک طویل قانونی لڑائی لڑی گئی تھی جوسپریم کورٹ تک پہنچ گئی تھی جس نے گورنرکے فیصلہ کوبرقراررکھاتھا۔اس معاملہ میں ایک اورموڑاس وقت آیاجب جسٹس مہتانے جاریہ سال اگست میں عہدہ کاجائزہ لینے سے انکارکردیااورکہاکہ ان کے تقررطویل قانونی لڑائی اس بات کے مترادف ہے کہ حکومت ان کی معروضیت اورساکھ کوقبول نہیں کرتی۔بہرحال قائداپوزیشن شنکرسنہہ واگھیلاتقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکے کیوں کہ انھیں دعوت نامہ لمحہ آخرمیں موصول ہواتھا۔

After 10 years, Gujarat finally gets a Lokayukta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں