مشرف کو ہلاک کرنے پر خطیر انعام - مقتول اکبر بگٹی کے فرزند کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

مشرف کو ہلاک کرنے پر خطیر انعام - مقتول اکبر بگٹی کے فرزند کا اعلان

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
مقتول بلوچ قوم پرست قائد اکبر بگٹی کے فرزند نے سابق صدر پریز مشرف کو ہلاک کرنے والے کو انعام دینے کی رقم کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا ۔ اکبر بگٹی کے فرزند طلال اکبر بگٹی نے اعلان کیا کہ مشرف کو ہلاک کرنے واکے کو دوگنی رقم دوبلین روہئے کے علاوہ 200ایکر اراضی زمین انعام دی جائے گی ۔ اکبر بگٹی 2006 میں ہلاک کردیا گیا ۔ مشرف کے دور حکومت میں اکبر بگٹی کو ہلاک کردیا گیا ۔ طلال اکبر بگٹی نے 9اکتوبر 2010کو ایک پریس کانفرنس کے دوران مشرف کو ہلاک کرنے والے کو ایک بلین روپئے انعام اور 100ایکر شرعی زمین انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ طلال اکبر بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے صدر ہیں ۔ طلال اکبر بگٹی نے اب اعلان کیا کہ مشرف کو قتل کرنے والے کو سابق میں اعلان کردہ رقم سے دوگنی رقم اور اعلان کردہ اراضی کی دوگنی اراضی انعام دی جائے گی ۔ اب انعام کی رقم 2بلین روپئے ہوگی اور 200ایکر زرعی اراضی انعام میں دی جائے گی ۔ طلال اکبر بگٹی نے اسلام آباد کی پریس کانفرنس میں کل یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا قتل مشرف کا ایک جرم ہے ۔ مشرف کی ایماء پر کی گئی فوجی کاروائی میں اکبر بگٹی کے علاوہ کئی اور لوگ ہلاک ہوگئے ۔ اکبر بگٹی کے قتل کے ضمن میں مشرف کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے تاہم وہ ضمانت پر رہا ہیں ۔ طلال بگٹی نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی حالت میں مشرف کو معافی نہیں دی جاسکتی ۔
Akbar Khan Bugti's son Talal doubles bounty on Pervez Musharraf head

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں