مصر کی سیکوریٹی فورسز نے 3 ہم وطن صحافیوں کو گرفتار کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-31

مصر کی سیکوریٹی فورسز نے 3 ہم وطن صحافیوں کو گرفتار کر لیا

قاہرہ
(رائٹر)
مصر کی سیکورٹی فورسز نے 3ہم وطن صحافیوں کو گرفتار کرلیا ۔الجزیرہ ٹیلیویژن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ نے قطر میں قائم ٹیلیویژن چینل کے صحافیوں پر ایک ہوٹل سے نشتریاتی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا تھا ۔ وزارت داخلہ نے یہ وضاحت بھی کی تھی کہ صحافی گروپ میں اخوان المسلمون کا ایک رکن شامل ہے ۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی محکمہ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ اخوان المسملون کا ایک رکن قاہرہ کی ایک ہوٹل کے 2سوٹس کو ممنوعہ تنظیم کے اجلاس کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ اسے پریس سنٹرکے طور پر بروے کار لارہا ہے ۔ صدر مھمد مرسی کی معزولی کے بعد سے قاہرہ میں الجزیرہ کے مقامی دفاتر بند کردئے گئے ہیں ۔ معزولی کے ساتھ ہی فوج نے ان دفاتر پر دھاوا ڈالا تھا جس کے بعد (3جولائی ) سے دفاتر بند پڑے ہیں ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ گروپ نے راست خبریں نشرکیں جس سے ملک کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ قطر کے الجزیرہ چیانل کو جھوٹی اطلاعات اور افواہیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ مرسی کی معزولی سے قبل قطر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے مصر کی تازہ ترین صور تحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصر کے فوجی جنرل کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کے دوران سیکورٹی اور آزادی کے درمیان تو ازن برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی ۔فوجی جنرل عبدالفتح السیسی کے ساتھ ٹیلیفونی بات چیت گذشتہ شب ہوئی تھی ۔ نیو یارک میں قائم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس(سی پی جے )نے آج کے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام کے ساتھ اب مصر بھی ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں صحافتی سرگرمیاں خطرہ سے خالی نہیں ۔ ان ممالک میں صحافیوں کو ہر طرح کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔سی پی جے نے وضاحت کی کہ ایک قطی سیاسی اور سر گرمیوں اور سڑکوں پر تشدد مظاہروں کے ساتھ مصر میں صحافیوں کے لئے کام کے ماحول میں ڈرامائی آئی ہے ۔
Egypt arrests Al-Jazeera's TV crew for ties to Muslim Brotherhood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں