legendary actor Dilip Kumar turned 91 years old
مشہور افسانوی شخصیت دلیپ کمارجوچہارشنبہ کو91برس کے ہوگئے ہیں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں،ارکان خاندان اورڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ خاموشی سے سالگرہ منائی۔یہ بات ان کی اہلیہ سائرہ بانونے بتائی۔سائرہ نے جن کی سینئراداکارکے ساتھ47سال قبل شادی ہوئی تھی،بتایاکہ ہمیں جوکچھ دیاگیااس کیلئے میں فقط اللہ کا شکراداکرناچاہتی ہوں۔ارکان خاندان کے ساتھ ہم جوش وخروش سے سالگرہ منارہے ہیں۔اس موقع پران کی نگہداشت کرنے والے30تا40 ڈاکٹرس بھی شریک ہوئے جوہمارے لئے ارکان خاندان کی طرح ہیں۔دیوداس،مدھومتی اورمغل اعظم جیسی فلموں میں اپنی بے مثال ادکاری کے جوہردکھانے والے اسٹارکوکل سے ہی سالگرہ کے مبارکبادی پیام ملنے شروع ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایاان کی سالگرہ کادن تاحال بہترین رہاہے۔کل شام سے ہی نیک خواہشات کے پیاموں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔سائرہ جنہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ گوپی اورسگینہ میں کام کیاہے انہوں نے شام میں پالی ہل کی اپنی رہائش گاہ پرگارڈن پارٹی کااہتمام کیا۔یہ سال بھی مزیدخاص ہے11-12-13کی وجہ سے9بجکر9منٹ اور10سکنڈپرمیں انہیں مبارکباددیناچاہوں گی۔دلیپ کمارکی صحت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ قدرے کمزورہوگئے ہیں لیکن وہ صحت مندہیں۔چندروزقبل وہ پاسپٹل میں تھے یہ آپ سب کومعلوم ہے،لیکن خداکے فضل سے وہ صحت مند ہیں۔سائرہ سے جب پوچھاگیاکہ دلیپ صاحب کی سالگرہ کے موقع پرانکاتحفہ کیاہوگا،توانہوں نے کہاوہ کسی چیزکے خواہاں نہیں ہیں۔صرف انسانیت پرایقان رکھتے ہیں چنانچہ میں انہیں بے پناہ محبت کاتحفہ دیتی ہوں اورہرسال محبت وسیع سے وسیع ترہوتی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں