آج صبح9.45بجے کالیکنڈہ ہوائی اڈہ کے رن وے سے زبردست گھن گرج کے ساتھ آخری پروازکی۔اس طرح ہندوستانی فضائیہ سے گذشتہ50سال سے اپنی وابستگی کے ساتھ فضائیہ کی تاریخ کاحصہ بن گئے۔ان طیاروں کو1963میں فضائیہ میں شامل کیاگیاتھا۔اس دوران لڑاکاطیاروں کی ہرچار پائلٹوں میں سے تقریبا3پائلٹوں نے ان طیاروں کواڑایاہے۔ٹارمک علاقہ پران چار طیاروں نے ایک باکس کی شکل میں آخری پروازکی۔3مگ۔27ایم ایلس طیاروں کی ٹکڑی نے سلامی دینے کے لئے اڑان بھری۔سربراہ فضائیہ ایرچیف مارشل این اے کے براؤن نے زمین پرپریڈکامعائنہ کیا۔پریڈی کمان گروپ کیپٹن وی پی سنگھ(کمانڈرآپریشنل کنورژن یونٹ(او سی یو) نے کی۔سربراہ فضائیہ نے مذکورہ لڑاکاطیاروں کی50سالہ کارکردگی کے اختتام کوفضائیہ کی تاریخ کایادگارلمحہ قراردیا۔
IAF's first supersonic aircraft MiG-21 FL flies for the last time
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں