ملک گیر تحریک شروع کرنے شیخ حسینہ کو اپوزیشن کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

ملک گیر تحریک شروع کرنے شیخ حسینہ کو اپوزیشن کا انتباہ


ڈھاکہ
(یواین آئی)
بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی )نے انتباہ دیا ہے کہ اگر شیخ حسینہ حکومت آئندہ 5نوری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات منسوخ نہ کرے اور پارٹی لیڈروں کے خلاف درج معاملات واپس نہ لے تو ملک گیرنا کہ بندی کی تحریک میں شدت پیدا کردی جائے گی ۔ بی این پی سمیت 17دیگر پارٹیوں کے اعلان پر 131گھنٹوں کی تاکہ بندی کا آج چھٹادن ہے ۔ بنگلہ دیش کے بی ڈی نیوز ۔ 24ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بی این پی کے ترجمان صلاح الدین احمد نے میڈیا کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ زیر اعظم کو سمجھاناچاہیں گے کہ یہ یکطرفہ انتخابات منسوخ کرنے کے لئے اب بھی وقت ہے ۔ دوسری طرف بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملک میں کار گزار حکومت کے معاملے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی )کی ملک گیر تاکہ بندی کے پروگرام کے سلسلہ میں اپوزیشن کی لیڈر خالدہ ضیاپر سخت نکتہ چینی کی ہے ۔ حسینہ کل یہاں اپنی عوامی لیگ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضیا آخر کتنے لوگوں کی جان کی قربانی چاہتی ہیں ۔ انہیں مطمئن کرنے کے لئے ابھی اور کتنے لوگ اپنی جان دیں گے ۔ انہو ں نے سیاست کی آڑمیں ایسی تحریکوں کی مخالفت کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ۔ واضح رہے کہ بی این پی سمیت 17دیگر اپوزیشن پارٹیاں ملک میں ایک غیر جانبدارکا گزار حکومت کو اقتدار سونپنے کا مطالبہ کررہی ہیں لیکن حسینہ نے ان کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔ اس کے خلاف سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے تحریک چھیڑ رکھی ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ملک گیر تاکہ بندی پرگرام کے تحت گوبندھا میں کل صبح ٹرین حادثۃ میں تین افراد کی موت ہوگئی اور بہت سے زخمی ہوگئے ، بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن کار کنوں نے فزش پلیٹ ہٹادی تھیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ دریں اثنابنگلہ دیش کے حالات سے تشویش میں مبتلا ہندوستان نے سیاسی پارٹیوں کے مابین اختلافات دور کرنے کے لئے بات چیت کی پیش کش کی ہے ۔ ہندوستان کی خارجہ سکریٹری سجتا سنگھ نے کل بنگلہ دیش کی مختلف سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ سنگھ نے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا حامی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بنگلہ دیش میں جمہوریت کے استحکام کے لئے انتخابات ضرور ہوں گے ۔
Bangladesh oppn warns of strikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں