دہلی میں حکومت بنانے سے بی جے پی کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

دہلی میں حکومت بنانے سے بی جے پی کا انکار

بی جے پی نے جودہلی اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی واحدجماعت کی حیثیت سے ابھری ہے لیکن اکثریت کے حصول سے دوررہی آج حکومت تشکیل دینے سے انکارکردیاہے جس سے قومی دارالحکومت میں تازہ انتخابات کے امکانات میں اضافہ ہواہے۔اس دوران لیفٹنٹ گورنرنجیب جنگ نے عام آدمی پارٹی کے چیف اروندکچریوال کوہفتہ کوحکومت سازی کے بارے میں بات چیت کیلئے مدعوکیاہے جن کی جماعت28ارکان اسمبلی کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی ہے۔بی جے پی کی طرح عام آدمی پارٹی بھی توقع ہے کہ اس پیشکش کومستردکردے گی۔نجیب جنگ سے ملاقات کے بعدپارٹی کے چیف منسٹرکے عہدہ کے امیدوار ہرش وردھن نے جنہیں حکومت سازی کے بارے میں بات چیت کیلئے مدعوکیاکہاکہ بی جے پی دہلی کے عوام کی جانب سے غیرواضح فیصلے کے پیش نظراپوزیشن میں بیٹھناپسندکرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ان پرواضح کیاکہ ہمارے پاس درکارنشستیں نہیں ہیں ا ورغیرواضح فیصلہ کے پیش نظرپارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے کوترجیح دے گی۔70رکنی اسمبلی میں بی جے پی کے حلیف جماعت اکالی دل کی ایک نشست کے ساتھ جملہ32ارکان اسمبلی ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی کو28سیٹیں اورکانگریس کو8نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔جنتادل یونے ایک سیٹ جیتی جب کہ ایک سیٹ آزادامیدوار کے حصہ میں گئی۔ہرش وردھن نے کہاکہ اگرکسی دوسری جماعت کوتشکیل حکومت میں دلچسپی ہے تواس کاخیرمقدم کیاجائے گا۔لیکن انہوں نے اس بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیاکہ آیابی جے پی ایسی حکومت کی تائید کرے گی۔یہ پوچھے جانے پرکہ آیاان کے اس قدم سے قومی دارالحکومت تازہ انتخابات کی طرف بڑھ رہاہے انہوں نے کہاکہ ملے جلے فیصدکے نتائج کے لیے ان کی پارٹی کوذمہ دارنہیں ٹھہرایا جاسکتا۔عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سیسوڈیانے پی ٹی آئی کوبتایاکہ کطریوال کوآج شام تشکیل حکومت کے بارے میں بات چیت کیلئے لیفٹنٹ گورنرکے دفترسے ایک فون آیاہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کاموقف اب بھی وہی ہے کہ حکومت تشکیل نہیں دے گی۔ایک خیال یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کوجس نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیااوردوسری بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھری ہے بی جے پی یاکانگریس کی باہرسے تائیدکے ذریعہ حکومت تشکیل دینی چاہےئے لیکن نئی جماعت نے اس نظریہ کومستردکردیاہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکچریوال نے واضح کردیاتھاکہ ان کی پارٹی کانگریس یابی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے بجائے تازہ انتخابات کوترجیح دے گی۔

BJP rejects offer to form government in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں