ہم جنس افراد کی شادی - آسٹریلیا ہائیکورٹ نے قانون کو کالعدم قرار دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

ہم جنس افراد کی شادی - آسٹریلیا ہائیکورٹ نے قانون کو کالعدم قرار دیا

سڈنی
(رائٹر)
آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے ہم جنس افراد کی شادی سے متعلق قانون کو اس کے نفاذ کے 5دن بعد ہی کا لعدم قرار دے دیا ۔ عدالت کی طرف سے آج دئیے گئے اس فیصلہ سے 2درجن سے زائد ہم جنس پرست جوڑوں کی شادیاں غیر قانونی تسلیم کی جائیں گی ۔ عدالت نے کہا کہ ہم جنس افراد کی شادی کے معاملہ کو وفاتی سطح پر قانون سازوں کو دیکھنا اور اس پر فیصلہ کرنا ہوگا ۔ اس فیصلہ کے خلاف چند جوڑے عدالت کے باہر جمع بھی ہوئے ۔ گزشتہ ہفتہ ہی ہم جنس افراد کی شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد 30کے قریب جوڑوں کی شادی کی تقاریب منعقد ہوئیں تاہم آسٹریلیا کی قدامت پسند حکومت نے اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں کیلئے مختلف قوانین پریشان کن عمل ہے ۔ ہم جنسوں کی شادیوں سے متعلق یہ قانونی مسودہ پہلے 2010ء میں پارلیمنٹ میں منظور ہوپایا تھا ۔ وفاتی سطح طور پر کہا گیا کہ شادی کا مطلب مرد اور عورت کے درمیان بندھن ہے ۔ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے علمبردار وں نے عدالت کے اس فیصلہ پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
Australia ban on gay marriage in Australian Capital Territory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں