دوبارہ پوچھ تاچھ کے لیے ڈیوڈ ہیڈلی تک رسائی - ہندوستانی خواہش کا امریکہ سے اظہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

دوبارہ پوچھ تاچھ کے لیے ڈیوڈ ہیڈلی تک رسائی - ہندوستانی خواہش کا امریکہ سے اظہار

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ہندوستان نے لشکر طیبہ کے معاون ڈیوڈہیڈلی تک رسائی کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ جیسا کہ ممبئی دہشت گرد حملوں کا یہ ملزم اس وقت ایک امریکی جیل میں قید ہے ۔ ہندوستان نے زور دے کر کہا ہے کہ 26/11واقعہ کے خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے اپنے چار روزہ دورہ امریکہ ختم کیا ہے ، دورہ کے دوران انہوں نے سرکردہ امریکی حکام سے ملاقات کی اور 52سالہ ہیڈلی تک ہندوستانی انٹلی جنس ایجنسیوں کی رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ امریکی عہدیداروں نے کہا کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں ۔ بہرحال امریکہ نے ہندوستان کو تیقن دیا کہ وہ 26/11واقعہ کے خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے پا کستا ن پرمسلسل دباؤ ڈالتا رہے گا ۔ واضح رہے کہ اس واقعہ میں 6امریکیوں کے بشمول 166افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ امریکی عہدیداروں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ماہ ستمبر میں دورہ کے موقع پر وائٹ ہاوز میں امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے پیش کردہ نظریات کا اعادہ کیا ۔ ممبئی حملوں اور ڈنمارک کے ایک اخبار کے دفتر کو نشانہ بنانے کے معاملہ میں ایک امریکی عدالت پاکستانی نژاد ہیڈلی اور اس کے پاکستانی نژاد کناڈائی ساتھی رانا کو بالترتیب 35اور14برس کی سزائے قید دے چکی ہے ۔ اگر چہ ہندوستانی تحقیق کاروں کا احساس ہے کہ اگر انہیں ہیڈلی اور دیگر سے دوبارہ پوچھ تاچھ کا موقع فراہم کیا جائے تب کئی پوشیدہ اطلاعات منظر عام پر آئیں گی ۔ سجاتا سنگھ نے اپنے دورہ کے دورن وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے نائب ولیم برنس سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر معتمدخارجہ برائے جنوب ووسطی ایشیا دیسائی بسوال بھی بہتر بنانے اور علاقہ کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ان کے مطابق دونوں ممالک مختلف امور پر مشترکہ کوششیں کرنے کے لئے متفق ہوئے ۔ سجاتا سنگھ نے قومی سلامتی مشیر کے نائب ٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی ۔ دونوں نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ساکھی نے اعتراف کیا کہ بات چیت کے دوران بنگلہ دیش کا موضوع بھی آیا ۔ فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ڈھاکہ کی صور تحال اطمینان بخش نہیں ہے اور ہند امریکہ دونوں ہی وہاں انتخابات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے موضوع پر ہندوستانی وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ بارک اوباما کے ساتھ ملاقات کے دوران امن اور استحکام کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں
India seeks access to LeT operative David Headley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں