سنگاپور تشدد - 24 ہندوستانیوں پر فرد جرم عائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

سنگاپور تشدد - 24 ہندوستانیوں پر فرد جرم عائد

سنگاپور
(پی ٹی آئی )
سنگاپور میں پچھلے 40برسوں کے دوران اتوار کو ہوئے انتہائی بدترین فسادات کے سلسلہ میں آج 24ہندوستانیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ یہ تشدد اس وقت اٹھا جب ایک سڑک حادثہ میں ایک ہندوستانی ورکر کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ 22تا40سال کے درمیان عمر والے 24ہندوستانیوں کو ایک ہفتہ کیلئے تھویل میں دے دیا گیا اور ان پر فساد کو بھڑکانے کے الزامات عائد کئے گئے ۔ انھیں زیادہ سے زیادہ 7برس تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جارہی ہیں ۔اس معاملہ کی سماعت 17دسمبر کو ہوگی ۔ تمام ملزمین کی قانونی مدد کیلئے وکلاء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ سنگاپور میں موجود ہندوستانی ہائی کمیشن سنگاپور کی وزارت خارجی امور کے ساتھ ربط میں ہے تاکہ 24ہندوستانیوں کو وکلاء اور دیگر طرح کی مدد فراہم کی جاسے ۔ اتوار کو سنگاپور میں واقع \"لٹل انڈیا \"علاقہ میں پر تشدد واقعات پیش آئے تھے ۔ اس علاقہ میں جنوبی ایشیائی ورکرس کی کثیر تعداد آباد ہے جو مختلف کاروبار کرتے ہیں ۔ پر تشدد واقعات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ایک خانگی بس نے 33سالہ ایک ہندوستانی سکتیول کوراویلوکو سڑک پر ٹکردے دی ۔اس شخص کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے پر تشدد واقعات کے بعد 28افراد کو گرفتار کرلیا تھا جن میں 2بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں ۔ بہر حال اان افراد کو بعد ازاں تحقیقات کے بعد اس بنا پر رہا کردیا گیا کہ پر تشدد واقعات میں ن ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔ وزیر اعظم لی سی لونگ نے کل واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھاا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا ۔
Singapore Charges 24 Indian Men After Riot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں