اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد کا ماحول ضروری ہے ۔ دونوں ہی ممالک کو خطہ میں سلامتی ، تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اپنے شانہ سے ماضی کی تلخ یادوں کا بار جھٹک دینا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ، اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ بد قسمتی سے خطہ کے تمام ممالک باہم مربوط نہیں ہیں ۔ 2بڑے ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی سطح کو بلند کرنا ہنوز باقی ہے ۔ دونوں ہی ممالک نے ہنوز ماضی سے پیچھا چھڑاکر مستقبل کی جانب پیش قدمی کا ہنر نہیں سیکھا ۔ پاکستانی ، عوام نہ صرف ہندوستان بلکہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور صرف امن کے خواہاں ہیں ۔ انہیں سلامتی ، تحفظ اور استحکام سے زیادہ کچھ اور نہیں چاہئے ۔ پاکستانی حکام نے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا صفحہ رقم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس طرح پاکستانی معیشت2بڑی منڈیوں ، ہندوستان اور چین سے مستفید ہوسکتی ہے ۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے وہ گرہ ہے جس میں دنیا کے 3اہم ترین خطے جنوبی ایشیا، وسطی بندھے ہیں ۔ ہم اس باہمی ارتباط سے استفادہ کے امکانات کو حقیقت میں تبدیل کرنے کوشاں ہیں ۔ ہم چین سے بحیرہ عرب تک شمال ۔ جنوب اکنامک کاریڈور پر کام کررہے ہیں جس کے ذریعہ درمیانی خلاء کو پر کرنے اور وسطی ایشیاء اور چین کے وسائل اور دولت کو بین الاقوامی معاشی لہر سے مربوط کیا جاسکے گا ۔ اگر ایشیائی ممالک اپنے تمام وسائل کو صحیح طریقہ سے بروئے کار لانے اور معاشی نموبرقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کریں تو 2050تک غربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔ پاکستان ،پر امن جمہوریت میں منتقلی کے بعد اب ایک مضبوط اور مستحکم پارلیمنٹ کے ذریعہ معشیت کے احیاء کی جانب پیش قدمی کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ پر ہم پارلیمنٹ کے ذریعہ اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ حکومت توانائی بحران پر بھی قابو پانے کے اقدامات کررہی ہے اور کم سے کم وقت میں مسائل حل کرنے سے متعلق پر عزم ہے ۔
Pakistan and India should develop trust to ensure stability: Nawaz
2013-12-11
تاریخ اشاعت : 2013-12-11
زمرہ
sub-continent
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی اعتماد میں فروغ ضروری - نواز شریف
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں