واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگر نیوکلیر جنگ جھڑجائے تو اس جنگ میں 200کروڑ افراد ہلاک ہوجائیں گے ۔ یعنی دنیا کی کل آبادی کا ایک چوتھائی حصہ موت کی نیند سوجائے گا ۔ دنیا میں قحط پڑجائے گا اور انسانی تہذیب کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ نیو کلیر وارپری ونشن کے سربراہ اراہلفانڈنے کہا کہ موجود ہتھیاروں کے ذخیرہ کا تھوڑا حصہ بھی استعمال کیا جائے تو تصور کردہ جانی نقصان سے زیادہ جانی نقصان ہاگا ۔ سابق میں 2012میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ نیو کلیر جنگ کی صورت میں ایک کروڑ افراد ہلاک ہوجائیں گے ۔اب تازہ اندازہ کے مطابق اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نیوکلیر تصادم ہوگیا تو اس جنگ میں دوسو کروڑ افراد ہلاک ہوجائیں گے اور انسانی تہذیب کا ایک حصہ مٹ جائے گا ۔ نیو کلیر بموں کے پھٹنے سے زمین کی بالائی خلاانتہائی آلودہ ہوجائے گی اور ماحولیاتی تبدیلی انتہائی ابتر ہوجائے گی ۔ دنیا کے کسی بھی حصہ میں اگر 100نیوکلیر استعمال کئے جائیں تو ساری دنیا کا ماحولیاتی توازن ختم ہوجائے گا ۔ ساری دنیا میں ناساز گار ماحولیاتی اثر وجود میں آجانے سے زراعت اوراجناس کی پیداوار متاثر ہوجائے گی اور قحط کے حالات پیدا ہوجائیں گے ۔اس طرح نیوکلیر جنگ 200افراد کی ہلاکت کا سبب بن جائے گی ۔ ترقی پذیر ممالک میں اگر 100کروڑ افراد کی جانیں چلی جائیں تو یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہوگا ۔ اگر ایسی ہی جنگ کی زد میں چین بھی آجائے گا تو 130کروڑ افراد کی ہلاکت کا جوکھم رہے گا ۔ اس کا مطلب یہی ہوگا کہ ایک انسانی تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی ۔ نیو کلیر جنگ کے اثرات دس برسوں تک جاری رہیں گے ۔ اس دوران نیو کلیر تابکاری کی زد میں آنے والے مرتے چلے جائیں گے اور زرعی سرگرمیاں بند ہوجانے سے قحط پڑجائے گا اور عالمی سطح پر سماجی اقدار تباہ ہوجائیں گی ۔ وسیع وعریض ملک جیسے چین میں گیہوں کی پیداوار متاثر ہوجائے گی ۔ اس طرح بڑے پیمانے پر قحط آجائے گا ۔ نیو کلیر ماہر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے 1947کے بعد سے تین مرتبہ جنگ لڑی ۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تین جنگیں تھیں ۔ نیوکلیر ماہر نے کہا کہ آج کے نیوکلیر اور ایٹمی ہتھیار سابق نیوکلیر بموں سے زیادہ موثر اور مہلک ہیں ۔ 1945میں امریکہ کے ایٹمی حملہ میں جاپان دو شہروں ناگا ساکی اور ہیروشیما میں 200,000سے زائد افراد ہلاک ہاگئے تھے ۔ آج کے نیو کلیر ہتھیارہیں اور جن کے پاس نیوکلیر ہتھیار نہیں ہیں وہ سرجوڑ کر بیٹھیں اور نیو کلیر جنگ کامد ادا کریں اور انسانیت کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔ اس نیوکلیر تباہی کو دور کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ نیو کلیر ہتھیاروں کو ہی تلف کردیا جائے ۔
India-Pakistan Nuclear War Would Kill 2 Billion People, End Civilization: Report
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں