آلو بحران - ممتا بنجی کے اٹھائے گئے اقدامات پر یشونت سنہا کا تبصرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

آلو بحران - ممتا بنجی کے اٹھائے گئے اقدامات پر یشونت سنہا کا تبصرہ

سینئربی جے پی لیڈراورسابق مرکزی وزیریشونت سنہانے ترنمول سپریمواورمغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آلو بحران پر قابوپانے کے لیے ممتابنرجی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہے۔ممتابنرجی کے قائدانہ صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے بھاجپالیڈر نے کہاکہ کسی بھی ریاست کاوزیراعلی اپنے ریاست میں کسی سامان کی فراہمی کابحران پیدا کرکے دوسری ریاست کوبرآمد کرنے پر ترجیح نہیں دے گا۔یشونت سنہا کے بیان سے ایک بار پھرترنمول بی جے پی رشتوں پر چرچاشروع ہوگیاہے۔ماضی میں بی جے پی کی اتحادی رہ چکی ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کیا پھربی جے پی کے ساتھ جائے گی؟اس سوال سے ایک بارپھر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہے۔سینئر بی جے پی لیڈر نے بھارت چیمبرآف کامرس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کولوک سبھاانتخابات میں اپنی شکست کا احساس ہوگیاہے اوربڑبولے مرکزی وزیرجے رام رمیش نے یہ حیثیت بیان کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کواپنی پالیسیوں کی وجہ سے اگلے لوک سبھا انتخابات میں شکست کا احساس ہورہاہے۔کانگریس اور اہل گاندھی کی شکست کا خدشہ ظاہرکرانہوں نے حیثیت بیان کردی ہے۔سنہاایک تجارتی چیمبر کے پروگرام کے سیمینار کے بعد صحافیوں سے بات کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جے رام رمیش کانگریس کے ایک لیڈرہے۔وہ ہمیشہ اپنے بیانات سے تنازعہ میں رہتے ہیں۔کامگریس کو،ہاتھی،اور بی جے پی کو،سیار،بتاکرانہوں نے پھراسے ثابت کیاہے۔سابق وزیرخزانہ نے ترقی کے معاملے پر بھارت چیمبر کے سیمینار میں کہاکہ ملک کو اتتوگتواایسی اقتصادی پالیسیوں کی جانب آگے بڑھناہوگا جس کے تحت کاروبار کرناآسان ہوسکے ۔ہمیں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں ایک،ازآف ڈوگ بزنس،ماحول تیارکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی معیشت کچھ ڈھانچے کی جدید مسائل سے دوچار ہے جس کے دور کرنا فی الحال مشکل ہورہاہے۔سنہانے مرکزی نئی زمین تحویل اور بازآباد کاری کے قانون کے نفاذ پر کئی سوال اٹھائے اور کہاکہ زمین سے محروم ہونے والے کومستقل اثاثہ دینے کے علاوہ دوسرا کوئی متبادل نہیں ہے۔

Yashwant Sinha on WB potato crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں