بی جے پی کریشن میں ورلڈ چمپئن - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

بی جے پی کریشن میں ورلڈ چمپئن - راہل گاندھی

راہول گاندھی نے مئی کے مہینے میں کانگریس قائدین پرماؤسٹوں کے گھات لگاکر کئے گئے حملے کے خلاف ایک جذباتی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدرنندکمارپٹیل کواس لیے ہلاک کیاگیاتاکہ وہ چیف منسٹر نہ بن سکیں اور یہاں کے غریبوں وقبائیلیوں کی آواز خاموش ہوجائے۔بستر میں25مئی کوماؤسٹوں کے شرمناک حملے کے سلسلہ میں رمن سنگھ حکومت کو نشانہ تنقیدبناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ یہ کانگریس پارٹی پر حملہ نہیں تھابلکہ سارے عوام پر حملہ تھا۔انھوں نے رائے دہندوں سے کہاکہ وہ اس واقعہ کو فراموش نہ کریں اور ریاست میں کانگریس کو برسراقتدارلائیں۔واضح رہے کہ ماؤسٹوں کے اس حملہ میں کانگریس کی تقریباپوری قیادت کا صفایاہوگیاتھا۔راہول گاندھی نے بی جے پی کو نشانہ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ وہ کریشن کے ورلڈ چمپئن ہیں۔وہ عوام کو نہیں بلکہ صرف چندافراد کو بااختیاربنانے میں یقین رکھتے ہیں جب کہ عوام کو بااختیاربناناکانگریس کا ایجنڈہ ہے۔چیف منسٹر رمن سنگھ کے حلقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ اس بدنصیب دن نندکمارپٹیل کو نہیں بلکہ اس علاقہ کے عوام کو موت کے گھاٹ اتاراگیا۔انھوں نے یہاں قبائلیوں کی کثیرتعداد پر مشتمل حاضرین سے کہاکہ اس دن جوتشدداورجوحملہ ہوااس کا نشانہ صرف کانگریس پارٹی نہیں تھی۔یہ ان لوگوں اور یہاں کی خواتین کی آواز پر حملہ تھا۔انھوں نے کئی مرتبہ کانگریس کے ریاستی صدرنندکمار پٹیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ چھتیں گڑھ کے چیف منسٹر بننے والے تھے۔انھیں کوئی روک نہیں سکتاتھا۔انھیں روکنے کاصرف ایک ہی طریقہ تھااوراسی لیے انھیں ختم کیاگیا۔ریاستی حکومت کو نشانہ تنقیدبناتے ہوئے کانگریس قائدنے کہاکہ ہماری ساری قیادت ختم ہوگئی لیکن ان(ریاستی حکومت)کاکہناہے کہ ان کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

BJP is world champion in corruption: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں