کرناٹک کولار ضلع کے اردو مرکز کی خراب حالت ۔ محکمہ تعلیم کی لاپرواہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

کرناٹک کولار ضلع کے اردو مرکز کی خراب حالت ۔ محکمہ تعلیم کی لاپرواہی

کولار ضلع ملباگل کے محکمہ تعلیم کے سرکاری بی اودفتر کے بازو ہی ایک اردو اساتذہ کیلئے اردو وائل مرکز سرکار کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اس مرکز کو کسی نے تالہ ڈال دیا ہے جس سے اساتذہ کو نہ کوئی بیٹھ کر اجلاس طلب کرنے کے لئے جگہ ہے اور نہ ہی طلبا کو درس اور اساتذہ کو تربیت دینے لیے کوئی سہولت ہے۔ یہ جان بوجھ کر بند کیا گیا ہے وہاں کے چند اساتذہ اور سی آر پی کا کہنا ہے کہ یہاں سی آر سی مرکز کئی سالوں سے تالہ لگا پڑا ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اگر کوئی افسر توجہ دیتا تو اردو اساتذہ کے کئی مسائل حل ہوتے اور اجلاس اور تربیت دینے کے لئے اساتذہ کو جگہ مل جاتی کئی تعلقات میں اساتذہ کو ایسا مرکز نہ ہونے پر دشواریاں پیش آرہی ہیں اسکول کے احاطے میں کہیں اساتذہ کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے اور یہاں مرکز ہونے کے باوجود اردو اساتذہ کو سرکاری افسران خواہ مخواہ تکلیف دے رہے ہیں اس مرکز کے بند ہوجانے سے اس کے اطراف کانٹوں کے درخت اور دیگر راہ گیر گندگی پھیلا دئے ہیں جس سے اردو اساتذہ کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے کئی مفاد پرست افسروں نے جہاں تعداد بچوں کی کم ہے اس کو اضافہ کرنے کے بجائے اسکول کو تالہ لگانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ایسے افسروں پر قانونی کاروائی بھی ہونی چاہئے اس مرکز کا تالہ کھونے کیلئے اساتذہ کی تنظیمیں ہی آگے آنا چاہئے اس محکمہ کے افسران ہی اس سے تعلق رکھے ہوئے ہوتے ہیں سیاسی لیڈروں کو اگر اس کی اطلاع دی گئی تو اس پر وہ سیاست کرنا شروع کردینگے کولار شہر کے چند اسکولوں میں سرکاری اشیاء کی تقسیم میں طلبا ء کو کمی پیشی کرنے کی شکایتیں بھی والدین کرر ہے ہیں اور سرکار سے جو اشیاء روانہ کی جاتی ہے وہ کسی باورچی کے گھر روزانہ ہونے کی شکایت بھی کی جارہی ہے مگر ٹھوس ثبوت ملنے کے بعداس کا پردہ فاش کیا جائے گا اور جس اسکول میں یہ حرکت کی جارہی ہے اس پر قانونی کاروائی ضرور ہوگی اس سے جڑے سرکاری افسروں کو بھی ڈپٹی کمشنر کے روبر و حساب دینا ہوگا۔

urdu centre at kolar district need attention

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں