چائے بیچنے والے کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ ملک کرے گا - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

چائے بیچنے والے کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ ملک کرے گا - مودی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے وزیر اعظم کے امید وار نریندر مودی نے آج کانگریس اور اپنے مخالفین پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چائے بیچنے والے کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ اس ملک کے عوام کریں گے۔ گجرات کے وزیر اعلی نریدر مودی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور کچھ مخالف پارٹیاں چائے بیچنے والے شخص کو وزیر اعظم بنانے پر اعتراض کررہی ہیں ۔نریندر مودی نے کہا کہ ان کی نظر میں غریب ہونا گناہ ہے اور غریب گھر میں پیدا ہونے والا وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کانگریس یا دوسری پارٹیاں نہیں بلکہ اس ملک کے عوام کریں گے ۔ انہوں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے ملکہ ترنم لتا منگیشکر کے بیان کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے "مودی کو پر دھان منتری بننا چاہئے "بیان کیا دیاکہ کانگریس کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا ۔ مطالبہ یہ کیا گیا کہ لتا منگیشکر کابھارت رتن واپس لے لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا رویہ ہمیشہ ڈکٹیٹر شب کا رہا ہے ۔ وہ مودی کا نام لینے والوں کا تعاقب شروع کردیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو تاریکی کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے ۔ا س کا صفایا اب بہت ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے چھیتس گڑھ میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسے ریاست میں ترقی کی رفتار بڑھے گی اور کانگریس کی ملک سے وداعی کا عمل شروع ہواہوجائے گا ۔

The people will decide if a tea-seller will be PM or not - Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں