Asansol - two truckloads of potatoes supplied by the Government
آسنسول میں آلو کی قلت کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کے کارندوں کے ساتھ ساتھ تر نمول کانگریس کے رضا کا بھی پیش پیش ہیں۔ آسنسول کے ایم ایل اے وریاستی وزیر زراعت نے حکومت کی جانب سے افر مقدار میں آلو کی فراہمی کرائی ہے اور آسنسول کارپوریشن کے مختلف علاقوں میں تر نمول کانگریس کے رضاکاروں نے سرکار کے ذریعہ فراہم کعدہ آلو کو فی کلو 13روپئے فروخت کیا ۔آسنسول وارڈنمبر 27کے ترنمول کانگریس رضا کار ظفر اقبال کی قیادت میںآصف ،شمس الدین (کلو )عرفان وغیرہ نے جہانگیری محلہ قبرستان موڑ پر علاقے کے لوگوں کو آلو فراہم کرایا ۔ اس کے بعد شام کے وقت اسی وارڈ کے بہشتی محلہ میں ظفر اقبال کے ہمراہ محمد موسی اور بھولا کے ساتھیوں نے بھی وارڈ کے عوام میں آلو کوفی کلو13روپئے تقسیم کیا ۔ وارڈ 28میں حاجی نسیم انصاری کی قیادت میں 20بوری آلو کی فروخت کی گئی۔حکومت کی جانب سے آسنسول میں 2ٹرک آلو کی تقسیم کی گئی ۔ اس سے قبل آسنسول میں 2ٹرک آلو کی تقسیم کی گئی ۔ اس سے قبل آسنسول سب ڈویژنکے مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے ذریعہ حکومت کی جانب سے آلو کی فروخت علاقائی عوام میں فی کلو 13روپئے کی شرح سے کی گئی ہے۔ ظفر اقبال نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ آلو کی قلت نہیں ہے اور اسے جمع خوروں نے ایک ہوابنادیا ہے۔ اس کا مقصد حکومت کا عوام میں اعتماد پیدا کرنا اور آلوکی پیدا شدہ مصنوعی قلت کو ختم کرنااور جمع خوروں کا اور کالا بازاری کرنے والوں کے حوصلے کو پست کرنا ہے ۔ آسنسول کارپوریشن کے مختلف علاقوں میں فراہمی سے عوام میں خوشی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں