07/نومبر نئی دہلی یو۔این۔آئی
بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندرمودی کی تائید میں لتامنگیشکر کے کھل کر سامنے آنے کے چنددنوں کے بعد بالی ووڈ کی ایک اہم شخصیت جاویداخترنے کہا ہے کہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مودی کی مخالفت کرنا قوم دشمن سرگرمی ہے وہ احمق ہیں۔جاویداخترنے اپنے ٹوئٹرپر یہ لکھ کر ایک نیاتنازعہ کھڑاکردیاہے کہ بعض احمق لوگ یہ تاثر دیتے ہیں کہ نریندرمودی کی مخالفت قوم دشمن سرگرمی ہے۔کیاوہ لوگ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ہم90فیصد ہندوستانی قوم دشمن ہیں۔جاویداختر نے اپنے ٹوئٹر پر جوکچھ بھی لکھاہے اس سے یہ تاثر ملتاہے کہ 90فیصد ہندوستانی وزیراعظم عہدہ کے لئے بی جے پی کے امیدوار کی حیثیت سے نریندرمودی کے خلاف ہیں۔راجیہ سبھا کے رکن جاویداختر کی یہ ٹوئٹ سماجی میل جول کے سائٹوں پر بہت تیزی کے ساتھ پھیلا ہے جیسا کہ انہوں نے کسی فلمی کہانی کے لئے ایک اور مکالمہ قلم بندکردیا ہے۔واضح رہے کہ جاویداختر،امیتابھ بچن کی فلم دیوار سمیت متعدد فلموں میں اپنے بہت سے مکالمات کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔اس سے قبل بھی جاویداختر نے نریندرمودی پر تنقیدکی تھی اور کہاتھاکہ وہ نہرو کے سامنے بونابرابر بھی نہیں ہے۔جاویداختر نے ٹوئٹر پر لکھا تھاکہ مسٹر مودی آپ نہرو کے سامنے بونابرابر نہیں۔ایک اور ٹوئٹر میں جاویداختر نے لکھاکہ مودی کے ماننے اور چاہنے والوں کی طرف سے مجھے جس طرح کے غیرشائستہ اور فحش پیغامات ملتے ہیں ان سے ثابت ہوجاتاہے کہ یہ پیروکارکس گھٹیادرجہ کے ہیں۔Some idiots imply that opposing Modi is an anti national activity, 90% Indians oppose BJP's PM nominee Narendra Modi: Javed Akhtar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں