نمک 150 روپے فی کلو فروخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

نمک 150 روپے فی کلو فروخت

بہار ، اڑیسہ ، مغربی بنگال اور میگھالیہ میں نمک 100سے150 روپے کلو تک فروخت ہوا ۔ ان چاروں ریاست میں نمک کی اسٹاک ختم ہونے کی افواہ کو دیکھتے ہوئے نمک کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ۔ حلانکہ ان ریاستوں کی سرکاروں نے دعوی کیا ہے کہ یہ محض افواہ کے باعث کچھ جمع خوروں کی رستانی ہے ۔ بہار سرکار نے آج دعوی کیا کہ 15لوگوں کی گرفتاری جمع خوروں اور افواہ پھیلانے والوں کے خلاف مہن چھیڑنے کے بعد اب نمک خریدنے میں کوئی ہڑ بڑینہیں ہے ۔ بہار کے چیف سکریٹری (خوارک اور صارفین تحفظ)ششی سہانے بتایا کہ نمک کے اسٹاک میں کوئی کمی نہیں ہے ۔ اور نہ ہی اب نمک خریدنے کیلئے لوگوں میں ہڑ بڑی ہے ۔ ادھر میگھالیہ اور دار جلنگ میں بھی نمک کی کمی کی فواہ پھیلنے کے بعد لوگوں نے کافی اونچی قیمتوں پر نمک کی خریداری کی ۔ سرکار نے فورا کار وائی شروع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نمک کا وافر مقدار میں اسٹاک ہے ۔ میگھالیہ کے خوراک سپلائی کے وزیر ڈبلیو انگٹی نے بتایا کہ شیلانگ میں یہ افواہ پھیلائی گئی جو دھیرے دھیرے پوری ریاست میں پھیل گئی ۔

Salt at Rs 150 a kg: After Bihar, now Bengal feels the pinch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں