سری نگر
(پی ٹی آئی)
اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ فوج جموں وکشمیر میں خط قبضہ پارسے دراندازی کی کوششوں کوناکام بنانے پوری طرح چوکس ہے،بارڈرسیکورٹی فورس(بی ایس ایف)نے آج کہاکہ وہاں امن کی برقراری پاکستان پرمنحصرہے۔بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل برائے کشمیر فرنٹیرپی ایس سندھونے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم اسی اندازمیں جواب دیں گے جس طرح پاکستان(سرحدوں پر)پیش آتاہے۔اگروہ خط قبضہ پرامن چاہیں گے توہم کو سب سے زیادہ مسرت ہوگئی لیکن اگروہ قبضہ کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کریں گے توانھیں منہ توڑجواب دیاجائے گااورہم اب تک ایساہی کرتے رہے ہیں۔آئی جی نے کہاکہ پاکستان سے وادی میں گھسنے عسکریت پسندوں کی کوشش مسلسل جاری ہیں۔سندھونے کہاکہ عسکریت پسندوادی میں گھسنے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔خط قبضہ پرہرکیمپ(عسکریت پسندوں سے)بھراہواہے۔شدیدبرفباری اورسردی کے باوجودانھوں نے اپنی کوششیں ترک نہیں کی ہیں اورہنوزوہاں موجودہیں۔
2013-11-17
تاریخ اشاعت : 2013-11-17
زمرہ
north-india
جموں و کشمیرمیں امن کی برقراری پاکستان کی ذمہ داری - بی ایس ایف
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں