hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2013-nov-17 |
پریس نوٹ
کارپوریٹر اعظم پورہ ڈویژن محمد امجد اللہ خان خالد نے آج اعظم پورہ ڈویژن کے چنچل گوڑہ علاقہ میں رچہ بنڈہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سفید راشن کارڈ ، پنشن فارمز ، دیپم اسکیم برائے گیس کنکشن کے فارمز ، جسمانی معذورین کے لیے تین پہیوں کی سائیکل کے فارمز وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
کارپوریٹر محمد امجد اللہ خان نے بتایا کہ گذشتہ رچہ بنڈہ پروگرام میں جن درخواست گذاروں میں راشن کارڈز کے فارمز تقسیم کیے گئے تھے ، ان میں سے جملہ 450 درخواست دہندگان کو راشن کارڈ تقسیم کر دئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس رچہ بنڈہ پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں مزید ایک دن یعنی 17/نومبر اتوار تک توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ دوسرے مقامات پر راشن کارڈز اور دیگر عوامی اسکیمات کے لیے داخل کیے جانے والے فارمس کو 100 روپے سے 500 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے اور کاموں کی تکمیل کے لیے بعض سیاسی ورکرز اور سرکاری عہدیداران عوام سے خطیر رقومات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ لہذا اس سلسلے میں وہ متعلقہ عہدیداروں سے نمائندگی کر رہے ہیں اور بدعنوانی کی روک تھام اور عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے ان کی ہر ممکنہ جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے رچہ بنڈہ پروگرام کو غریب عوام کے لیے فائدہ بخش قرار دیتے ہوئے اس پروگرام کی شروعات پر وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں