اروند کجریوال چیف منسٹر دہلی کے خلاف امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

اروند کجریوال چیف منسٹر دہلی کے خلاف امیدوار

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کردئیے۔اس طرح انھوں نے چیف منسٹر دہکی شیلاڈکشٹ اورسابق ریاستی بی جے پی مقابلہ میں اپنے آپ کوباضابطہ طورپرپیش کردیاہے۔اپنی ماں گیتا،باپ گوندرام اوراہلیہ سونیتا کے ساتھ کجریوال نے ضلع مجسٹریٹ کے دفترواقع جام نگرہاؤزپہونچ کرپرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پرانھوں نے صحافیوں سے کہا"میں یہ انتخاب اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عام آدمی کے لئے لڑرہاہوں،میں نے یہ پرچہ نامزدگی ان کے حق میں داخل کی ہے۔میں نے نامزدگیوں کے ادخال کے آخری دن پرچہ جات داخل کئے کیونکہ میں انتظارکررہاتھاکہ چیف منسٹراپناپرچہ داخل کریں کیونکہ میں ان سے مقاملہ کرناچاہتاہوں"کجریوال اپنے افراد خاندان کے ساتھ صبح10:45بجے عام آدمی پارٹی کے دفترسے روانہ ہوئے توسینکڑوں حامی ان کے ساتھ تھے۔تقریبا ایک گھنٹہ بعد جلوس کی شکل میں وہ ریٹرننگ آفیسر کے دفترپہونچے۔پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کئے گئے حلف نامہ میں اثاثہ جات اور کسی مجرمانہ مقدمہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کجریوال نے کہاکہ وہ اوران کی اہلیہ مشترکہ طورپر تقریبا2کروڑ روپے کی ملکیت کے مالک ہیں جس میں غازی آباد کے اندراپورم میں ان کے نام پرایک پلاٹ اور گڑگاؤں میں ان کی اہلیہ کے نام پرایک فلیٹ ہے۔ڈکشٹ اور پون کھیراکی جانب سے ان کے خلاف دوکیسس درج کئے گئے ہیں جس میں چارج شیٹ داخل کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ جن لوک پال بل کے لئے اناہزارے کی تحریک اور گزشتہ16سال دسمبرکواجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کے خلاف احتجاج کے سلسلہ میں بھی بعض مقدمات کاانھیں سامناہے

عام آدمی پارٹی کے کنوینراروندکجریوال نے93لاکھ روپے مالیتی اثاثوں کااعلان کیاہے۔کجریوال نے جنھوں نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے کا غذات نامزدگی داخل کیا،اپنے حلف نامہ میں اعلان کیاکہ ان کے منقولہ اثاثوں میں نقدرقم اور1.6لاکھ کی بینک ڈپازٹس شامل ہیں۔ان کی غیرمنقولہ جائیداد میں اترپردیش کے غازی آباد ضلع میں اراضی اور ہریانہ کے کرنال ضلع میں آبائی زرعی زمین شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں