صحت کی سہولتوں میں اضافہ سے مہاراشٹرا میں اموات کی شرح میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

صحت کی سہولتوں میں اضافہ سے مہاراشٹرا میں اموات کی شرح میں کمی

مہاراشٹرا میں موت کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ بہتر صحت کی سہولتوں کی وجہ سے گزشتہ 10برسوں میں موت کی شرح 22فیصد کم ہوئی ہے ۔ بد ھ کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ریاست کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے اعداد وشمار دیے گئے ۔ملی معلومات کے مطابق ہیومن ریسو رس ڈیولپمنٹ 2001-2011کے دوران تمام اضلاع کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ میں بہتری ہوئی ہے ۔ خواند گی ی شرح 76فیصد سے بڑھ کر 82.9فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے اعدوشمار کے معاملے میں نندوربار پسماندہ ہوا تھا ۔اس بار یہ ضلع آگے ہے ،جبکہ پچھلی بار آگے رہا لا تو راس بار تھوڑا پچھڑ گیا ہے ۔دسمبر تک یہ رپورٹ جاری ہونے والی ہے ۔قبل ازیں 2001میں ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے اعدادوشمار تیار کیے گئے تھے۔ ریاست کے ایک سینئر وزیر نے دعوی کیا کہ ہیو من ریسورس ڈیولپمنٹ اعدادوشمار کے معاملے میں مہاراشٹرا ملک میں دوسرے مقام پر ہے ،جبکہ ہریانہ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ریاستی کابینہ کے سامنے رکھے گئے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اعداد وشمار کی پورٹ سے مطمئن نہیں ہوئے رپورٹ میں پرانے اعداد وشمار شامل کیے گئے ہیں ۔وزیر اعلی چاہتے ہیں کہ رپورٹ کا نتیجہ تازہ اعداد وشمار کی بنیاد پر نکالا جائے ۔ اس کے لیے وزیر اعلی نے رپورسٹ تیار کرنے والے افسران کو ضروری تبدیلی کی ہدایت بھی دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں زچکی کے دوران ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے ۔ ریاست میں95فیصد زچکی اسپتالوں میں ہوتی ہیں۔

low mortality rates in Maharashtra due to good health care

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں