Indian politicians still engaged in Pakistan bashing: Pak PM Nawaz Sharif
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے پیدا کشیدگی کے درمیان پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ہندوستانی سیاستدان پاکستان کی غیر ضروری مخالفت میں مصروف ہیں۔ نواز شریف نے جو لندن کے دورہ پر ہیں برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نک کلیگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہم نے پاکستان میں ہندوستان کے خلاف بیان بازیوں کو غیر اہم موضوع بنا دیا ہے لیکن بد قسمتی سے ہندوستانی سیاستداں اب بھی غیر ضروری طور پر پاکستان کی مخالفت میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، ہندوستان کے ساتھ باہمیی مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے بمو جب نواز شریف نے نک کلیگ کو یہ بتایا کہ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ان کی حکومت کی بات شروع ہوگئی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں