لیبیا میں جھڑپیں - باغیوں سے وزیر اعظم کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

لیبیا میں جھڑپیں - باغیوں سے وزیر اعظم کی اپیل


تریپولی
(اے ایف پی )
تر یپولی میں آج تازہ جھڑپیں شروع ہوگئیں جب کہ ایک احتاج کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43ہوگئی ہے ۔ کل کے احتاج کے دوران حریف گروپوں میں جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں جن میں 450سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، ایک برس قبل لیبیا کے سابق حکمراں کرنل معمر قذافی کو اقتدار سے بے دکل کرنے کے بعد گذشتہ دس دنوں سے طرابلس میں باغی گروپوں اور شہریو ں کے درمیان یہ پہلا خونریز تصادم ہے ۔ خیال رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک اور باغیوں نے معمر قذافی کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ شہر میں جدید ترین ہتھیاروں اور طیارہ شکن توپوں سے لیس باغیوں اور شہریوں کے درمیان زبردست خونر یز تصادم جاری ہے ۔ وزیر اعظم علی زیدان نے باغی گروپوں کو بلا شرط چھوڑ کر جانے کے لئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کے علاوہ دوسرے لوگوں کے ذریعہ ہتھیاروں کا استعمال خطرناک ہے ۔ اس لئے تمام مسلح باغی بغیر کسی مطالبے کے یا بغیر کسی شرط کے چھوڑدیں ۔باغیوں اور مقامی شہریوں کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا تھا جب تقریبا 500مظاہرین باغیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔ زید ان نے شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ پرامن تھا ۔ جس کی اجازت وزارت داخلہ نے دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں کو شہر چھوڑ دینا چاہئے ۔ یہ بہت ضرورت ہے کہاور اس پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے ۔ دوسری طرف لیبیا کے داخلی تشدد اور سر حد پر ناقص سیکورٹی انتظامات مے پڑوسی ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے ۔ اس درمیان فرانس مے کہا کہ لیبیا کو پر تشدد واقعات کے خلاف جدوجہد میں مزید دینے پرغور کیا جارہاہے ۔
clashes in Libya - Libyan PM urges former rebels to leave Tripoli

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں