ہندوستان اور دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

ہندوستان اور دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد


اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستانی فوجی چھاؤنی شہر راو لپنڈی میں عاشورہ کے موقع پر جلوس ماتم کے دوران مسلکی تشدد میں 8افراد ہلاکت کے بعد حکام نے 24گھنٹوں کیلئے کر فیونافذ کردیا ہے ۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں فوجی بھی گشت کررہے ہیں ۔ کل کے تشددکے بعد شہر میں موبائیل فون خدمات مسدود رکھے جانے کے بھی اشارے مل رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق راو لپنڈی کے 19پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں 24گنٹھوں کا کر فیو نافذ ہے ۔ فوجی ٹولیوں کے ساتھ ساتھ سٹی پولیس ٹیمیں بھی سڑکوں اور احساس گلی کوچوں میں گشت کررہی ہیں ۔ سرکاری اور پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ عزاداروں کا جلوس عین راجہ بازار سے گذ رر ہاتھا کہ جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بعض شر پسندوں نے جلوس میں شریک عزاداروں پر فوارہ چوک کے قریب سینوں کے ایک مدرسہ سے ریمارک کیا ۔ ایک اور پولیس عہدیدارکے مطابق جلوس میں شریک کسی نے فائرنگ کی اور بعض احتجاجیوں نے پولیس ملازمین سے بندوقیں چھین لیں۔ جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا اور 2افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٹی وی فوٹیج میں بعض نامعلوم افراد کو فائر نگ کرتے اور گروہ کی جانب سے سنگبازی کرتیہوئے دیکھاجاسکتا ہے ۔ دریں اثناء چیف منسٹر ، پنجاب ، شہباز شہریف نے واقعہ کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث شر پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنانے حکام کو ہدایت بھی دے دی ہے ۔
Sikh pilgrims arrive in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں