ایران کے نیوکلیر برقی پلانٹ کے قریب زلزلہ - 8 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

ایران کے نیوکلیر برقی پلانٹ کے قریب زلزلہ - 8 ہلاک

ایر ان کے بو شہر واقع نیوکلیر برقی پلانٹ کے شمال مغرب میں واقع علاقہ میں جمعرات کی شام شدید زلزلہ کے نتیجہ میں 8افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ہیں ۔ امریکہ کے جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیما پر اس کی شدت 5.6تھی اور اس کا مبداء بو شہر سے تقریبا 60 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع شہر بورز جان کے نزدیک تھا ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ا یجنسی ارنانے ہنگامی امداد کے محکمہ کے سر براہ حسن کا ظمی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ زلزلہ سے 7افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 30افراد زخمی ہیں ۔انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس سال اپریل میں بو شہر کے نزدیک واقع ایک قبضہ میں 6.1شدت کازلزلہ آیا تھا ۔ اس کے نتیجہ میں 37افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔ تاہم اس زلزلہ سے روس کی بدد سے تعمیر کردہ نیو کلیر برقی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا ۔ واضح رہے کہ ایران جغرافیائی اعتبار سے ایسا علاقہ ہے جہاں اس کے شہروں اور دیہات میں آئے دن ہلکے ، درمیانی اور زیادہ شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں ادھر ایران سے خلیج فارس کے دوسری جانب واقع سعودی عرب کے مشرقی علاقہ الجبیل میں بھی زلزلہ کی اطلاعات ملی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ منظر عام پر آنے والی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مبداء 10.2میل گہرائی میں تھا ۔

Eight killed in earthquake near Iran nuclear plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں