تانڈور میں سرکاری اور خانگی ڈاکٹرس کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

تانڈور میں سرکاری اور خانگی ڈاکٹرس کا احتجاج

تانڈور میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کے خلاف تمام سرکاری اورخانگی ڈاکٹرس کا احتجاج، طبی خدمات مسدود، مریض سخت پریشان
سرکاری ہسپتال میں صرف ایمرجنسی خدمات، تمام خانگی ہسپتال،کلینک،میڈیکل ہال،لیاب اور ایمبولنس سرویس کے سہ ء روزہ بندکا اعلان
احتجاجی ریالی، ڈی ایس پی کو یادداشت،حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ ،امبیڈکر چوک پر بھوک ہڑتال

گذشتہ رات یہاں کے گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک 7؍سالہ لڑکی سنیتا بائی کی موت پر برہم رشتہ داروں کی جانب سے ڈاکٹرسریش پر حملہ اور انہیں زدوکوب کئے جانے کے واقعہ کے خلاف اس سرکاری ہسپتال کے تمام ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے بشمول بطور اظہار یگانگت یہاں کے تمام خانگی ڈاکٹرس ،خانگی ہسپتالوں اور کلینکس کی جانب سے بطور احتجاج سہ روزہ بند( ہفتہ ،اتوار اور پیر ) کا اعلان کرتے ہوئے آج سے یہاں موجود خانگی ہسپتالوں اور خانگی ڈاکٹرس نے بھی ا پنی طبی خدمات کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے ا ن کے ساتھ تمام میڈیکل شاپس، پیتھالوجیکل لیابس اور ایمبولنس سرویس بھی مکمل طور پر بند کردئے گئے ہیں جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں سرکاری ہسپتال میں بھی آج صبح سے تمام طبی خدمات بند کردی گئی تھیں تاہم دوپہر بعد صرف ایمرجنسی شعبہ میں ہی طبی خدمات انجام دی جارہی ہیں تاہم کل سے ایمرجنسی شعبہ میں بھی خدمات مسدود کئے جانے کا اندیشہ ہے! سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرسریش پر حملہ اور انہیں زدوکوب کئے جانے کے واقعہ کے خلاف آج سرکاری ہسپتال کے باہر تمام سرکاری اور خانگی ڈاکٹرس، نرسوں، دیگر طبی عملہ ، غیر طبی عملہ، میڈیکل شاپس ، پیتھا لوجیکل لیابس مالکین اور شعبہ طب سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد کی جانب سے اپنے بازؤوں پر سیاہ بیاچس کے ساتھ احتجاج منظم کیاگیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سرکاری ہسپتال ڈاکٹر وینکٹ رمنپا بھی موجود تھے بعد ازاں ان تمام احتجاجیوں کی جانب سے ایک ریالی منظم کی گئی جس میں ڈاکٹر سمپت ، ڈاکٹر محمد عامر ، ڈاکٹر جگدیشور ریڈی ، ڈاکٹر شیوموہن ریڈی ،ڈاکٹر ملک ارجن، ڈاکٹر شیخ مقصود ساجد، ڈاکٹر انورادھا، ڈاکٹر ویشالی،ڈاکٹر وویک سیریکار،ڈاکٹر ستیش بابو،ڈاکٹر پانڈو رنگا ریڈی، ڈاکٹرشیکھر، ڈاکٹر مولانا ،ڈاکٹر جتیندر، ڈاکٹر سریدھر، ڈاکٹر محمد ضیاء ،ڈاکٹر پاشاہ ، کے بشمول دیگر ڈاکٹرس شریک تھے یہ ریالی دفتر پولیس سب ڈیوثیرنل پہنچ کر ڈی ایس پی تانڈورشیخ اسمٰعیل سے ملاقات کی اور ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے گذشتہ رات سرکاری ڈاکٹرسریش پر حملہ میں ملوث وٹھل نائک اور متوفی لڑکی کے رشتہ دار رام داس کو فوری گرفتار کرنے اور ان کے خلاف ڈاکٹرس پر حملہ کے خلاف بنائے گئے میڈیکل پروٹکشن ایکٹ ( ایم پی اے ) کے تحت سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ یہاں موجودتمام سرکاری اور خانگی ڈاکٹرس کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔جس پر ڈی ایس پی شیخ اسمٰعیل نے ان ڈاکٹرس کو مناسب اقدامات کا تیقن دیابعد ازاں یہ احتجاجی ریالی براہ مارواڑی بازار، بھدریشور چوک، گاندھی چوک، قدیم ترکاری بازار، ونائک چوک، اندراچوک سے ہوتے ہوئے امبیڈکر چوک پہنچی جہاں بھوک ہڑتالی کیمپ منعقد کرتے ہوئے ہنوز احتجاج جاری ہے اس سارے معاملہ کے دؤران یہاں عوام اور بالخصوص مریض سخت پریشان ہیں بتایا جاتا ہیکہ آج یہاں سرکاری اور خانگی ہسپتالوں میں طبی سہولت مکمل طور پر مسدود کردئے جانے کے باعث تین حاملہ خواتین کو سخت مشکلات کے ساتھ خانگی گاڑیوں کے ذریعہ زچگی کے لئے وقارآباد منتقل کیا گیاکیونکہ ایمبولنس سرویس بھی بند ہے ۔

Govt. & Private doctors protest in Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں