برہم مزدوروں نے عہدیداروں کو دفتر پنچایت میں محروس کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

برہم مزدوروں نے عہدیداروں کو دفتر پنچایت میں محروس کر دیا

قومی ضامن روزگار اسکیم کی مزدوری کی رقم 5/ماہ بعد بھی ادا نہ کرنے پر برہم مزدروں نے عہدیداروں کو دفتر پنچایت میں محروس کردیا
اندرون ہفتہ رقم کی ادائیگی کے تیقن کے بعد ہی عہدیدارآزاد

قومی ضامن روزگار اسکیم کے تحت اپنے پیٹ کو پالنے کے لئے کی گئی سخت مزدوری کے باؤجود 5؍ماہ بعد بھی مزدوری کی رقم ادا نہ کئے جانے پر برہم مزدوروں نے عہدیداروں کو دفتر پنچایت میں محروس کرتے ہوئے دفتر کو مقفل کردیا پدیمول منڈل میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کے بموجب مقامی قومی ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں نے 5؍ماہ قبل کھیتوں میں مزدوری کی تھی تاہم انہیں آج تک ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی ماضی میں ان مزدوروں نے کئی مرتبہ دھرنا منظم کرتے ہوئے مزدوری کی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی جانچ کرنے والے عہدیداروں سے بھی نمائندگی کی تھی تو فوری ادائیگی کا وعدہ بھی کیا گیا تھا لیکن رقم ادا نہیں کی گئی چند دن قبل مزدوروں کو ادائیگی کی غرض سے 46؍ہزار روپئے آئے ہوئے تھے جبکہ جملہ 5؍لاکھ روپئے مزدوروں کو اداشدنی ہیں عہدیداروں نے طئے کیا تھا کہ آج مزدوروں میں یہ رقم تقسیم کی جائے اسی دؤران قومی ضامن روزگار اسکیم کے کئی مزدور دفتر پنچایت پہنچ گئے اور قومی ضامن روزگار اسکیم کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ اگر رقم ادا کرنا ہی ہے تو تمام مزدوروں کو ادا کی جائے ورنہ تقسیم روک دی جائے کیونکہ تمام مزدوروں نے ایک ساتھ ملکر ہی کام کیا تھایہ بحث جاری ہی تھی کہ وہاں ایکسس بینک کا عملہ جونہی وہاں پہنچا تو مزدورں نے انہیں دفتر گرام پنچایت میں محروس کرتے ہوئے کمرے کو مقفل کردیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک تمام مزدوروں کو 5؍لاکھ روپئے ادا نہیں کئے جاتے انہیں رہا نہیں کیا جائے گاجس پر ایکسس بینک کوآرڈینیٹر جتیندر اور رام بابو نے اے پی او قومی ضامن روزگار اسکیم کے موہن سے شکایت کی تو وہ فوری وہاں پہنچ گئے اور برہم مزدوروں کو تیقن دیا کہ اندرون ہفتہ ان کی مزدوری کی تمام رقم ادا کردی جائے گی جس کے بعد مزدور خاموش ہوئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں