بیڑ - ڈپٹی ایجوکیشن افسر غوث ہاشمی کی تعلیمی خدمات نا قابل فراموش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

بیڑ - ڈپٹی ایجوکیشن افسر غوث ہاشمی کی تعلیمی خدمات نا قابل فراموش

ghaus hashmi
ضلع پریشد بیڑ شعبہ تعلیمات (پرائمری ) کے ڈپٹی ایجوکیشن افسر جناب غوث ہاشمی اپنی 32سالہ طویل تعلیمی تنظیمی خدمات سے بتاریخ 30نومبر کو بحسن و خوبی فرائض کی ادائیگی سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔جناب غوث ہاشمی جیسے فرض شناس ،بے لوث ،صاف و شفاف شخصیت کے مالک افسر کی اپنے فرائض سے سبکدوشی پر جہاں ایک طرف لوگ انھیں نیک تمنائیں اور نیک خواہشات سے نواز رہیں ۔وہیں دوسری طرف اردو داں طبقہ غوث ہاشمی کے سبکدوشی پر ایک بہترین انتظامی صلاحیتوں کے مالک ڈپٹی ایجوکیشن افسرکی کمی کو محسوس کر رہا ہے۔
بیڑ ضلع کے ایک تعلقہ امبہ جوگائی سے ملحق سائے گاؤں موضع میں ابتدائی تعلیم پائی ہوئی شخصیت جناب غوث ہاشمی صاحب تعلیمی میدان میں ترقی کرتے کرتے ایجوکیشن آفیسر کے ذمہ دارانہ منصب تک پہونچے اور پھر اپنی گراں قدر خدمات سے معاشرہ کو سیراب کرکے اب وہ 30نومبر کو حسنِ خدمت سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔ کسی مسلم شخصیت کا کسی بڑے عہدے پر برآں ہونا بذات خود ایک کارنامہ ہوتا ہے اسی کے ساتھ اسے بغیر کسی تراع سے خوش اسلوبی کے ساتھ اور سب کو ساتھ لیکر ان کے دل میں گھر کرکے کاموں کو انجام دیتے چلے جانا واقعی اپنا مقام رکھتا ہے ۔ جناب غوث ہاشمی صاحب نے اس میدان میں اپنے شاندار نقوش چھوڑے۔ اردو، مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے اساتذہ، ہیڈ ماسٹرس، منیجمنٹ اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات سے وہ تیزی سے گھل مل گئے ان کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی لی اور ممکنہ طور پر سب کو خوش کرتے رہے۔ صاف گوئی اور سادہ زندگی نے انہیں اپنے اسٹاف میں ہر دلعزیز بنادیا تھا۔ لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا۔ انہوں نے بھی انہیں محبت دی اور یوں سلسلہ خوش و خرم فضا میں چلتا رہا۔بحیثیت مسلم عہدے دار کے دیگر سماج کے طبقات سے انہیں بھر پور تعاون ملا اور مسلم سماج میں تعلیمی میدان میں انہوں نے رابطۂ کی کڑی کی حیثیت میں لوگوں کو فیض پہونچانے کی کوشش کی چونکہ وہ 25؍ سال تک بحیثیت تدریس سے وابستہ رہے۔ لہٰذا طلبا ء طالبات کی ایک کثیر تعداد ان کی خیر خواہ بنی اور اساتذہ برادری نے باوجود اعلیٰ عہدے دار ہونے کے انہیں اپنا ہی سمجھا۔ لہٰذا ایسا بھی ہوتا رہا کہ بہت سے اساتذہ کے مسائل کو حل کرانے میں انہوں نے نا صرف دلچسپی دکھائی بلکہ کامیابی بھی حاصل کی۔
مراٹھی میڈیم انگریزی میڈیم کی اچھائیوں کو اردو میڈیم اسکولوں میں جاری کرنے اور اردو میڈیم کی خوبیوں کو مراٹھی انگریزی میڈیم کے اسکولوں میں متعارف کرانے میں وہ خصوصی دلچسپی دکھاتے رہے۔
چونکہ وہ ابتداء ہی سے اردو ادب سے وابستہ رہے۔ لہٰذا ہر جگہ اردو کے اشعار کا استعمال، اردو شخصیات کا تعارف ،اردو غزلوں نظموں کا سننا سنانا اُن کا معمول اپنے تعلیمی دوروں کے وقت رہتا بلکہ کچھ مقامات پر تو انہوں نے سارنگی لیکر، پیانوں لے کر، بجانے کے آلات کے ذریعے اپنی مترنم آواز میں اردو کا جوت جلایا اور پورے ضلع میں مراٹھی و انگریزی میڈیم کے اسکولوں اردو پریم کو بڑھانے میں خصوصی کردار ادا کیا۔
اپنی 32؍ سالہ تدریسی زندگی میں 3 سال اپنے وطن سائے گاؤں میں ہیڈ ماسٹرس کی حیثیت سے کام انجام دئے۔ مجموعی اعتبا ر سے سب کے ساتھ بہتر تعلقات رہے، آج جب کہ وہ ریٹائر ہورہے ہیں تو ان سب کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو سلام کرتے ہیں۔
طلباء میں محبت ایمانداری اور جفاکشی، اساتذہ میں دیانت داری اور فرض کی ادائیگی میں چابکدستی کو وہ لازمی مانتے ہیں۔ انہوں نے بذات خود جب وہ BEOتھے علیحدہ سے ایک سال تک زائد کلاسیس کے ذریعے تدریس کرتے رہے۔ لوگوں کی طرف نہ دیکھتے ہوئے بس اپنے کاموں کو تکمیل کے مرحلے تک پہونچاتے جاتے اسی کو انہوں نے اپنی نظروں کے سامنے رکھا لہٰذا دوسروں کی طرف سے انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑا۔ مذہبی ،تعلیمی، سماجی ،فلاحی اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کے ساتھ آپ نے اور بھی روابط بنائے، بڑھائے اور اس کا ثمرہ سماج کو ملتا رہا۔ آج کا دور میڈیا کا دور ہے میڈیا منجمنٹ میں بھی موصوف نے دلچسپی دکھائی یہی وجہ رہی کہ شہر کے 32؍ مراٹھی 2اُردو اور اورنگ آباد کے 5؍ اردو اخبارات میں گاہے بگاہے ان کے بیانات، فوٹوز اور سرگرمیوں کی خبریں چھپا کرتی تھی۔
آپ نے اپنی کامیابیوں کا سہرہ اپنے والد مرحوم استاد خواجہ عزیز الدین صاحب،اور مسیح الدین فاروقی صاحب بیڑ، مشرف علی عثمانی صاحب امبہ جوگائی کو دیا۔ شعر و سخن کا بھی موصوف ذوق اور شوق رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ ایک دور میں آپ نے اپنا شعری مجموعہ بھی شائع کردیا جو 1985ء ؁ میں منظر عام پر آکر خراج تحسین وصول کرچکا۔ "لمحوں کی صلیب" آج بھی ہر کوئی اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ موصوف کا موبائیل نمبر : 9767801767۔ادارہ ادب اسلامی کے بیڑ ضلع صدر جناب حسام الدین مخدومی نے ایک خصوصی مضمون کے ذریعے غوث ہاشمی کی شخصیت کی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔

Unforgettable educational services of Ghaus Hashmi, Beed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں