بیڑ - ریاستی سطح کے س۔م۔گرگے صحافتی ایورڈ کیلیے پرتاپ راؤ پوار منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

بیڑ - ریاستی سطح کے س۔م۔گرگے صحافتی ایورڈ کیلیے پرتاپ راؤ پوار منتخب

garge-award-pratap-rao
بیڑ ضلع پترکار سنگھ کی جانب سے دئے جانے والے
سا۔ما۔گرگے ریاستی سطح صحافتی ایورڈ کے لئے 'سکال' گروپ کے صدر پرتاپ راؤ پوار منتخب
وزیر ابطہ جئے دت شرساگر،گوپیناتھ منڈے کی موجودگی میں آج تفویض عمل میں آئیگی

بیڑ ضلع پترکار سنگھ کی جانب سے دیا جانے والاساتواں ریاستی سطحی س۔م ۔گرگے صحافتی ایوارڈ بتاریخ 28نومبر 2013' سکاڑ' نیوز پیپر س گروپ کے صدر جناب پرتاپ راؤ پوار کو ہائیکورٹ کے سابق جج بی ایم دیشمکھ کے ہاتھوں دیا جائیگا۔ اس عظیم الشان تقریب میں کابینی وزیر برئے تعمیرات عامہ (منصوبہ ضات) جناب جئے دت شرساگر اور بیڑ کے ممبر پارلیمنٹ جناب گوپی ناتھ راؤ منڈے،ریاستی وزیر سریش دھس خصوصی طور پر موجود رہینگے۔
تفصیلات کے مطابق بیڑ ضلع کے تعلقہ کیج کے موضع لہوری میں پیدا ہوئے آنجہانی سا۔ما ۔گرگے اپنی تعلیمی و صحافتی خدمات کے ذریعے پورے ہندوستان میں معروف ہوئے ۔شری گرگے کے ذریعے تصنیف شدہ ' بھارتی سماجی سائنس ڈکشنری' ملک اور بیرورن ملک میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جا تی ہے۔شری گرگے نے صحافت اور تاریخ ان مضامین پر بے شمار کتابیں لکھیں جنھیں عالمی شہرت حاصل ہوئیں۔شری گرگے پونہ کے مشہور' مراٹھواڑہ متر منڈل ' کے بانی صدر بھی ہیں۔شری گرگے کا انتقال 04نومبر2005کو پونہ میں ہوا۔بیڑ ضلع پترکار سنگھ کی جانب سے آنجہانی گرگے کے نام سے ہر سال ریاستی سطح پر صحافتی ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔اب تک ڈاکٹر بھارت کمار راؤت،ممبر پارلیمنٹ وجئے درڈا،شر ی مدھوکر بھاوے، شری سدھیر گاڑگیڑ،آئی بی این لوکمت کے نکھیل واگڑے کو مذکورہ ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے ۔امسال ساتویں راستی سطح صحافتی ایورڈ کے لئے سکاڑ نیوز پیپرس گروپ کے صدر شری پرتاپ راؤ پوار کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ ایورڈ بتارخ 28نومبر 2013کو یشونت راؤ ناٹیہ گراہ بیڑ میں صبح 11:00بجے منعقد ہونے والے شاندار پروگرام میں دیا جائیگا۔مذکورہ پروگرام میں رابطہ وزیر جئے دت شرساگر،ممبر پالیمنٹ گوپیناتھ راؤ منڈے، ریاستی وزیر سریش دھس، شری گویند گھڑوے بھگوان گڑھ و دیگر بطور مہامن خصوصی موجود رہینگے۔اس پروگرام میں شرکت کی اپیل صدر استقبالیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر، پترکار سنگھ کے بانی صدر سنتوش مانور کر،صدر وسنت منڈے، منتظم، سنیل شرساگر،جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ شیکھر کمار، کارگذار صدر راجندر ہولکر، نائب صدر روشن بمب، سندیپ بیدرے،شیخ رضوان ،دتا کاکڑے ، ویبھو سوامی، بھاسکر چوپڑے، سنجئے مالانی، ابھمنیو گھرت، گنیش ساونت، بالاجی تونڈے،جتیندر سرساٹ، منگیش نٹورکر، قمر لایمان خان، پرمود پسریکر، اشوک کھاڑے، کملاکر کلتھے، شیخ مجیب، ناگناتھ جادھو، ونئے آگوان، محمد ابو بکر، سنجئے تپالے، مانک کھانڈے، گلداد پٹھان، انیل مگر ،اجئے چوہان، سراج آرزوؔ ، جاید پاشاہ، چندن پٹھان ،رئیس خان،اعجاز احمد ،ولاس ڈولسے، پرچنڈ سولنکے، پرمیشور کھرات اجنکئے مسکے ،سنتوش کیجکر، نلیش یلگرے، مہیش جوشی، دیپک جادھو،اکشئے کینڈے، لکشمن نرنالے،امول پٹواری ،آتما رام واہوڑکر،امیت بنسوڑیو دیگر صحافی حضرات کی جانب سے کی گئی ہے۔

Beed Garge journalist award to Pratap Rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں