تھائی لینڈ میں وزیر اعظم کے خلاف عوامی مظاہرہ - وزارت فنانس عمارت پر قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم کے خلاف عوامی مظاہرہ - وزارت فنانس عمارت پر قبضہ

تھائی لینڈ میں آج مخالف حکومت مظاہرین وزارت فینانس کی عمارت کے احاطہ میں گھس پڑے اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کا انتباہ دیا ۔ ڈرامائی اندازمیں ان کے احتجاج میں آئی شدت کامقصد مصائب میں گھرے ہوئے وزیر اعظم ینگلک شیناوترا کو بر طرف کرنا ہے جہاں 2010میں خونریز احتجاج کے بعدسے 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔تھائی لینڈ میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور یہاں حامیوں اور مخالف حکومت مخالفین کی ریالیاں نکالی گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ مخالف حکومت مظاہرین یہ چاہتے ہیں کہ ینگلاک عہدہ سے ہٹ جائیں جن کا یہ دعوی ہے کہ ان کی حکومت بڑے بھائی کے رموٹ کنٹرول پر چل رہی ہے ۔ معزول وزیراعظم تھکسن شناوترا ہیں جواپنے طور پر جلاوطن ہوگئے ہیں ۔ وہ ان دنوں دبئی میں ہیں تاکہ کرپشن کے تحت قصوروار قرار دئے جانے کیوجہ جیل سے خود کو بچایا جاسکے ۔ مظاہرین وزارت فینانس کی عمارت کے احاطہ میں گھس گئے جبکہ ان کے لیڈر جوکہ سابق اپوزیشن ایم پی سوتھپ گہسن نے مظاہرین سے کہا کہ وہ عمارت میں کسی بھی چیز کونقصان نہ پہنچائیں ۔کل ہم تمام وزارتوں کی عمارتوں پرقبضہ کریں گے تاکہ یہ بتایا جائے کہ تھاکسن کا طریقہ کار کیساہے جسے حکومت چلانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے ۔ یہ بات ان کے لیڈر نے کہی ۔ قبل ازیں مظاہرین نے تھکسن چلے جائیں اورفوج آجائے ، نعرے بلند کئے اور ملک میں فوجی مداخلت پر زور دیا جہاں 1932سے شاہی حکومت ختم ہونے کے بعدسے اب تک 18مرتبہ حقیقی بغاوت کی کوشش دیکھی گئیں ۔ تھائی لینڈ کے حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی لیڈر اورسابق وزیراعظم ابھیت ویجاجیوانے وزیر اعظم ینگلک اور برسراقتدار پھیو تھائی پارٹی پر زور دیاکہ وہ جاریہ احتجاج کی ذمہ داری قبول کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کا جمع ہونا اس بات کی علامت ہے کہ تھائی سوسائٹی تبدیلی چاہتی ہے ۔

Thai protesters occupy Finance Ministry in bid to oust government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں