انتخابات میں -ان میں سے کوئی نہیں- استعمال پر سپریم کورٹ کی رائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

انتخابات میں -ان میں سے کوئی نہیں- استعمال پر سپریم کورٹ کی رائے

"ان میں سے کوئی نہیں" کااکثریت کی جانب سے استعمال
تازہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرنے سے سپریم کورٹ کاانکار

سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کویہ ہدایت دینے سے انکارکردیاکہ اگررائے دہندوں کی اکثریت"ان میں سے کوئی نہیں"(نوٹا)اختیارکااستعمال کرے توتازہ انتخابات کرائے جائیں۔واضح رہے کہ منفی ووٹنگ کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پرحال ہی میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ا ن میں سے کوئی نہیں کابٹن لگایاگیاہے۔چیف جسٹس پی سداشیوم کی زیرصدارت ایک بنچ نے کہاکہ قانون میں ترمیم کرنا،مقننہ کی ذمہ داری ہے اورفی الحال ایسی کوئی ہدایت جاری کرنابے حدقبل ازوقت ہوگا۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ ان میں سے کوئی نہیں کااختیارحال ہی میں متعارف کرایاگیاہے اوریہ دیکھناہے عوام اس پرکس طرح کادرعمل ظاہر کرتے ہیں۔عدالت نے ایک شخص جگناتھ کی جانب سے داخل کی گئی مفادعامہ کی درخواست کو قبول کرنے سے انکارکردیا۔اس درخواست میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایات جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی کہ جب زیادہ تررائے دہندوں کے ووٹ ان میں کوئی نہیں،اختیار کے لیے استعمال کئے جائیں تووہ تنائج کااعلان نہ کرے۔عدالت نے27ستمبرکو تاریخی فیصلہ صادرکرتے ہوئے کہاتھاکہ رائے دہندوں کومنفی ووٹنگ کے لیے ان میں سے کوئی نہیں کابٹن استعمال کرتے ہوئے کسی بھی حلقہ سے مقابلہ کرنے والے تمام امیدواروں کومستردکردینے کاحق حاصل ہے۔سپریم کورٹ نے مزیدکہاتھاکہ اس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں ایسے امیدواروں کومیدان میں اتارنے پرمجبورہوجائیں گی جواپنی دیانتداری کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔کمیشن نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے لیے ان میں کوئی نہیں کااختیارمتعارف کہاہے۔سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاتھاکہ منفی ووٹنگ کی بے حدضرورت ہے جس کی وجہ سے انتخابی عمل کے نظام میں تبدیلی آئے گی کیونکہ سیاسی جماعتیں عوام کی مرضی کوقبول کرنے پرمجبورہوجائیں گی اورجب لوگ ان کی جانب سے میدان میں اتارے گئے امیدواروں کے لیے ناپسندیدگی کااظہار کریں گے تو وہ اچھے اورصاف ستھرے ریکارڈ والے امیدواروں کومیدان میں اتارنے پرمجبور ہوجائیں گی۔توقع کی جارہی ہے کہ اس فیصلہ سے پولنگ بوتھس تک جانے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ وہ اپنی ناپسندیدگی کااظہارکرسکیں۔

NOTA: Supreme Court dismisses plea for repoll

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں