کشمیر اسکائی ریسارٹ گلمرگ کیلئے برف سازی مشینوں کے حصول کی کوششیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

کشمیر اسکائی ریسارٹ گلمرگ کیلئے برف سازی مشینوں کے حصول کی کوششیں

عالمی شہرت یافتہ اسکائی ریسارٹ گلمرگ کوزیادہ سیاحوں کوراغب کرنے کیلئے اسکی انگ کاسیزن جلدشروع کرنے برف سازی کی مشینوں کے حصول کیلئے حکومت جموں وکشمیرکئی کمپنیوں سے بات چیت کررہی ہے۔ڈائرکٹرمحکمہ سیاحت طلعت پرویزنے پی ٹی آئی کوبتایاکہ گلمرگ میں سیاحوں کیلئے اسکی انگ کاموسم جلدشروع کرنے برف سازی مشینوں کے حصول کے لیے وہ چندکمپنیوں سے ربط میں ہیں۔طلعت پرویزنے بتایاکہ گلمرگ میں اسکی انگ کاسیزن جنوری میں شروع ہوتاہے لیکن محکمہ وسط نومبر سے سیزن شروع کرناچاہتاہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ اس سے ریاست کو بہت فائدہ ہوگا۔ایساکرنے سے زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی سیاحت کے لیے آگے آئیں گے۔اس اقدام سے سیاحوں کے قیام کی مدت میں اضافہ ہوگااوروہ سرمائی اسپورٹس سے محظوظ ہوں گے۔انہوں نے توقع ظاہرکی کہ جاریہ سال ہی مشینیں حاصل کرلی جائیں گی۔

Jammu and Kashmir government set to buy snow-making machines

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں