کرکٹ میدان پر پہلی بار سچن کے آنسو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

کرکٹ میدان پر پہلی بار سچن کے آنسو

sachin tendulkar last tearful inning
ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اعصابی طور پر کافی مضبوط انسان کے حوالے سے مشہور ہیں ۔۔ ہار ، چوٹ ، ذاتی مسائل ، خراب دور وغیرہ جیسے حالات میں بھی انہیں غمزدہ دیکھا نہیں گیا لیکن ۔۔۔ جب وانکھیڈے اسٹڈیم میں ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد سچن 16/ نومبر کو پویلین کی طرف واپس لوٹنے لگے تو پورا میدان بس "سچن - سچن" کے نعروں سے گونچ رہا تھا اور سچن اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
سچن نے پچ پر جا کر پورے اسٹیڈیم کے سامنے 24 سالہ حمایت کے لیے سر جھکا کر ناظرین و محبان کا شکریہ ادا کیا اور پھر تمام کھلاڑیوں نے باؤنڈری تک انہیں گارڈ آف آنر دیا۔
سچن کی اہلیہ ، دختر ، فرزند اور تمام ساتھی کھلاڑی بھی جذباتی تھے اور ان آنسوؤں کے درمیان ماسٹر بلاسٹر آخری بار پویلین لوٹ گئے۔

Sachin Tendulkar's tearful retirement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں