آر ٹی آئی کے ذریعے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق این ڈی ایم سی کے نویگ ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں میں 1996 سے اردو کا ایک بھی ٹیچر بحال نہیں کیاگیا ہے۔ اس سوسائٹی کے تحت دہلی میں گیارہ سرکاری اسکول چل رہے ہیں، جن میں تین پرائمری ، ایک مڈل اور سات سینئرسکینڈری اسکول ہیں۔
یہ تو رہا اسکولوں کاحال،دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم روزمرہ کی زندگی میں اردو زبان کو کتنا برتتے ہیں، اس پراردو کی ترقی کا انحصار بڑی حدتک ہے اس بات کا بھی محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے کام کاج کی زبان کیا ہے؟ پروگراموں کے پوسٹر اور بینربناتے وقت ہم اردو کو کتنی جگہ دیتے ہیں ، وہ مسلم ادارے جنھوںنے باقاعدہ اپنے کام کاج کی زبان اردو طے کررکھی ہے، کیا وہ صحیح معنوں میں اس پر عمل کرتے ہیں۔ عام طورپر دیکھاجاتاہے کہ پروگراموں میں پریس نوٹ، اردو کے علاوہ دوسری زبانوں میں ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کیے جاتے ہیں، یہ حالات اردو زبان سے ہماری حقیقی دوستی پر سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
اب ذرا ایک نظر اس سال کے یوم اردو کی تقریب کے احوال پر ڈال لیں اردو کے پرستاروں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش یو م اردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں اردو دوستوں نے شرکت کی پروگرام بحسن خوبی روان دواں تھا کی اسی درمیان ایک اردو دوست ، اردو اکیڈمی کی خدمات کا ذکر خیر سن کر انتہائی جذباتی ہو گئے اور اکیڈمی کے خلاف بولنا شروع کیا ، خیر مجلس کے سنجیدہ افراد کی بر وقت مداخلت سے معاملہ فوری طور پر سنبھل تو گیا لیکن جب باری اردو اکیڈمی دہلی کے وائس چیر مین کی آئی تو پھر کیا تھا پروفیسر اختر الواسع صاحب نے ان کی جم کر خبر لی ، پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر اختر الواسع کی پر سوز، پرمغز اور پر خلوص تقریر نے ہندوستان میں اردو کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں متفکر حلقوں کو خود احتسابی کی دعوت کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کی ترغیب شامل تھی۔پروفیسر صاحب نے موقع کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے اردو دوستوں کا کچا چٹھا۔ سب سامنے رکھ دیا جو اردو زبان کے تئیں لو گوں کی بے حسی ،لاپروائی ،سست روی ،پر آنسوبہا رہے تھے۔ اردو کے چاہنے والوں کی یہ مجلس اردو کو دل سے چمٹائے رکھنے کی ہزار قسمیں کھاتے ہوئے عملی اقدامات کے بلند دعووں اور عزائم کے ساتھ چکن بریانی پر اختتام پذیر ہوئی اس وعدے کے ساتھ کہ آئندہ برس پھر ملیں گے کچھ اور نئے عزائم اور شکوے شکایات کے ساتھ۔یہ تو رہی یوم اردو کی روداد۔
اب اردو کے فروغ کے تعلق سے کچھ باتیں ،قابل غور بات یہ ہے کہ جب تک اردو زبان میں روزگارکے موقع نہیں پیدا کیے جائیں گے نئی نسل کو کسی بھی صورت میں اس زبان سے عملی طور پر وابستہ نہیں کیا جا سکتا، سرکاری اداروں میں روزگار کے مواقع پیدا کرانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نجی اداروں میں روزگار کے موقع پیدا کرنے کے مواقع پیدا کرانے کی کوشش کرنی چاہیے نجی اداروں میں یہ کام زیادہ آسانی سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔اگر ہم کثیر ملکی نجی کمپنیوں کو اپنے طرز عمل سے یہ باور کرا سکیں کہ ایک بڑا حلقہ ایسے صارفین کا ہے جو اردو زبان کا استعمال کرتے ہیں ، تو ایسی صورت اردو صارفین تک اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے یہ لوگ دیگر علاقائی زبانوں ، کنڑ،تیلگو،ملیالم ،مراٹھی کی طرح اپنے پروڈکٹ فروخت کرنے کے لیے اردو داں پروفیشنلس کو موقع فراہم کریں گی ، کال سینٹر اور ٹیلی مارکیٹینگ کے اس دور میں بڑی تعدادمیں لوگ اردو زبان کی بنیاد پر نوکری مل سکے گی۔
***
ashrafbastavi[@]gmail.com
موبائل : 09891568632
ڈی 314 ، ابوالفضل انکلیو ، جامعہ نگر ، نئی دہلی - 110025
ashrafbastavi[@]gmail.com
موبائل : 09891568632
ڈی 314 ، ابوالفضل انکلیو ، جامعہ نگر ، نئی دہلی - 110025
اشرف علی بستوی |
Literary schools of Delhi and Lucknow are in serious condition. Article: Ashraf Ali Bastavi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں