ترون تیج پال کو گوا پولیس نے طلب کر لیا - گرفتاری کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

ترون تیج پال کو گوا پولیس نے طلب کر لیا - گرفتاری کا امکان

گواپولیس نے تہلکہ میگزین کے بانی ترون تیج پال پرگھیراتنگ کرتے ہوئے آج سمن جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ وہ ان کے خلاف جنسی حملہ کے الزام کی تحقیقات کے سلسلہ میں28نومبر کوسہ پہر3بجے گواپولیس کے سامنے پیش ہوں۔قبل ازیں ترون تیج پال کو دہلی ہائی کورٹ میں اپنی دوخواست پیشگی ضمانت پر کوئی فوری ریلیف نہیں مل سکاتھا۔گواپولیس کے فیصلہ سے،تیج پال کی گرفتاری کاامکان بڑھ گیاہے لیکن ڈی آئی جی پولیس اوپی مشرانے پولیس کی اس حکمت عملی پراظہارخیال کرنے سے انکار کردیاکہ اگرترون تیج پال،کل تحقیقاتی عہدیداروں کے سامنے پیش نہ ہوں توکیاقدم اٹھایاجائے گا؟ماہرین کاکہناہے کہ اگرتیج پال،تحقیقاتی عہدیدارے کے سامنے پیش نہ ہوں توپولیس،ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرسکتی ہے یاپھرپوچھ تاچھ کواس وقت تک طوالت دے سکتی ہے جب تک دہلی ہائی کورٹ،ان کی درخواست پیشگی ضمانت پرآئندہ جمعہ کواپناحکم جاری کرتی ہے۔تیج پال کی درخواست پیشگی ضمانت پردہلی ہائی کورٹ نے اپنے احکام جمعہ آئندہ29نومبرتک محفوظ رکھے ہیں۔ڈی آئی جی نے اخباری نمائندوں کوبتایاکہ"تحقیقاتی عہدیدار،رمذکورہ کیس میں ملوث متعلقہ شخص(ترون تیج پال)کوطلب کررہے ہیں اوراس شخص سے کہاگیاہے کہ وہ تحقیقاتی عہدیدارکے سامنے کل سہ پہرلگ بھگ3بجے تک پیش ہوجائے۔پولیس نے سمن ایک ایسے دن جاری کیاہے جب،تہلکہ کی ایک خاتون صحافی یہاں پہنچی ہے اوراس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ164کے تحت ایک مقامی عدالت میں اپنابیان ریکارڈکرایاہے۔اس خاتون پرجاریہ ماہ کے اوئل میں گواکی ایک فائیواسٹارہوٹل کی لفٹ میں مبینہ طورپر جنسی حملہ کیاگیاتھا۔مشرانے کہاکہ متاثرہ خاتون کابیان،یہاں ایک مقامی عدالت میں ریکارڈ کیا جارہاہے اورا(آخری اطلاعات آنے تک)یہ کارروائی جاری تھی۔اسی دوران چیف منسٹر گوامنوہرپاریکرنے آج تیج پال کے ان الزامات کو مستردکردیاکہ اس ریاست کی بی جے پی حکومت،ان کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے کیونکہ ان کے ادارہ نے اسٹنگ آپریشن کیاتھا۔

Tarun Tejpal to appear before Goa police tomorrow, arrest likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں