Kapil Sibal rubbishes Sushma Swaraj's 'allegation', says no relation with Tehelka
بی جے پی نے آج الزام لگایاہے کہ مرکزی وزیرتہلکہ کے ایڈیٹرترون تیج پال کا تحفظ کررہے ہیں جن پران کی جونیرساتھ پرجنسی حملہ کاالزام ہے۔بی جے پی نے گوامیں اپنی حکومت کی مدافعت کی اور کہاکہ وہ اس کیس میں کوئی غیرضروری دلچسپی نہیں لے رہی ہے اورمعاملہ صرف یہ ہے کہ جرم وہاں ہواہے۔لوک سبھا کی قائداپوزیشن سشماسوراج نے کسی کانام لیے بغیرٹویٹرپرکہاکہ مرکزی کابینہ کے ایک وزیرجوتہلکہ کے بانی اورسرپرست ہیں ترون تیج پال کاتحفظ کررہے ہیں۔تیج پال کی جانب سے اس کیس کوگواسے منتقل کرنے کی درخواست پراس الزام کے بارے میں پوچھے جانے پرکہ بی جے پی حکومت اس کیس میں غیرضروری دلچسپی لے رہی ہے،راجیہ سبھاکے قائداپوزیشن ارون جیٹلی نے کہاکہ اگرچہ بنیادی طورپروہ اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنانہیں چاہتے کیوں کہ معاملہ عدالت میں زیردوراں ہے،وہ صرف اس بات کی نشاندہی کرناچاہتے ہیں کہ یہ جرم گوامیں سرزدہواہے۔پارٹی لیڈرروی شنکرپرسادنے بھی کہاکہ ترون تیج پال نے گواکواس واقعہ کامقابنایا۔یہ مشورہ بی جے پی نے نہیں دیاتھا۔اس دوران وزیرقانون کپل سبل نے سشماسوراج پرجوابی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ان میں اتنی جرات ہونی چاہیے تھی کہ وہ ان کابالواسطہ حوالہ دینے کے بجائے ان کانام لیتیں۔سشماسوراج کے ٹویٹرپرپیغامات کے بعدکپل سبل نے کہاکہ قائدین بالواسطہ طورپرمیرانام لے رہے ہیں۔بی جے پی میں کوئی ہے جس نے کہاہے کہ میں تیج پال کا تحفظ کررہاہوں۔اس شخص میں میرانام لینے کی جرات ہونی چاہےئے تھی۔انہوں نے تہلکہ سے اپنے کسی بھی تعلق کومسترد کردیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں