مظفرنگر فسادات - سماج وادی پارٹی حکومت کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

مظفرنگر فسادات - سماج وادی پارٹی حکومت کی مذمت

مسلم تنظیموں کے حال ہی میں قائم کردہ ایک اتحاد نے مظفرنگر فسادات پر حکمراں سماج وادی پارٹی کو سخت تنقیدکانشانہ بنایااور کہاکہ حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے لئے چندہندوتنظیموں کو موردالزام ٹہراتے ہوئے ریاستی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآں نہیں ہوسکتی۔کل ہندتنظیم انصاف کی دوروزہ قومی کانفرنس کے اختتام پرایک خصوصی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہاگیاکہ مظفرنگر میں فرقہ وارانہ صورتحال جوں کی توں برقرارہے کیونکہ حقیقی مجرموں کوتاحال گرفتار نہیں کیاگیا۔قراردادمیں مزیدکہاگیا"یہ حقیقت ہے کہ ہندوتواتنظیموں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ ان فسادات کی منصوبہ بندی کی اورگذشتہ کئی ماہ کے دوران یہ سازش رچی،ایس پی حکومت اس میکانزم سے واقف تھی ایسا لگتاہے کہ خود اپنے حقیرایجنڈہ کی تکمیل کے خاطر ملنے والے خطرناک اشاروں کو دانستہ طور پر نظرانداز کردیا"۔مسلم تنظیموں کے اتحاد نے کہاکہ یہ قرارداد اقلیتوں کے لئے فلاحی اسکیمات کی سنجیدہ عمل آوری پر کام کرنے کی غرض سے تیارکی گئی ہے۔ساتھ ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے اصولوں کوبھی برقراررکھاجائے گااور ملک کی جمہوری سیاست کے تحفظ کو ملحوظ رکھاجائے گا۔تنظیم انصاف مختلف مسلم سماجی وتعلیمی تنظیموں کے ایک اتحادکے طور پر کام کرے گی۔کانفرنس کے کنوینر اے اے خان نے کہا"یہ تنظیم ملک میں مسلم طبقہ کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے اور فلاحی اسکیمات کی عمل آوری کے لئے ایک نگرانکار کی حیثیت سے کام کرے گی۔

Muslim umbrella outfit All India Tanzeem-e-Insaaf flays SP govt over Muzaffarnagar riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں