سیلم آڈیٹر رمیش قتل مقدمہ - وکلا پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

سیلم آڈیٹر رمیش قتل مقدمہ - وکلا پر پابندی

وکلاء کا فخرالدین اور بلال مالک سے ملنے پر پابندی - پولیس پر جانبداری کا الزام

سیلم آ ڈیٹر رمیش قتل مقدمہ میں گرفتارفخرالدین اور بلال مالک کے وکیلوں نے پو لیس پر الزام عا ئد کیا کہ پولیس ملزموں سے ملاقات کر نے سے روک رہی ہے ۔ اور انہوں مزید کہا کہ اس سلسلہ میں عنقریب عدا لت سے رجوع ہو نے کا اراداہ ہے ۔ صو بہ آ ندھرا پتّور قصبہ میں چھپے پو لیس فخر الدین اور بلال مالک کو گرفتار کر کے ویلور جیل میں رکھا گیا تھا ۔ مگر سیلم آ ڈیٹر رمیش قتل مقدمہ کے سلسلہ میں سیلم پو لیس نے اپنی حراست میں لیکر سیلم کورٹ میں31اکٹو بر کو پیش کیا گیا ۔ دو نوں کو11 نو مبر تک اپنی حراست میں رکھ کر تفتیش کی اجازت عدا لت نے دے دی ۔ بعدہ فخرالدین اور بلال مالک کو سیلم سورمنگلم خواتین پو لیس اسٹیشن لے جا یا گیا۔وہان پر سخت بندوبست کے ساتھ الگ الگ کمروں میں دو نوں کو قید کر دیا گیا ۔ اس دو راں دو نوں ملزموں کی جا نب سے حا ضر وکیل پگژیندی اور ذا کر نے ملزموں سے روزآ نہ بات چیت کی اجازت کے لئے عدا لت میں عرضی دا ئر کی ۔ اس پر تین دنوں میں ایک مرتبہ دو نوں ملزموں سے الگ الگ آ دھا گھنٹہ ملاقات کر لینے کی اجازت مل گئی۔ اس کے مطا بق وکیل ذا کر برو ز پیر سیلم سورا منگلم خواتین پو لیس اسٹیشن میں پو لیس فخرالدین اور بلال مالک سے ملاقات کی ۔ بعدہ پو لیس اسٹیشن سے با ہر آ کر نا مہ نگا روں سے گفتگو کی۔ اور کہا کہ عدا لت کے حکم اور اجازت سے ملزموں سے ملاقات پر بھی سی ۔ بی ۔ سی ۔ آ ئی ۔ ڈی پو لیس نے تعاون نہیں کیا ۔ فخرالدین اور بلال مالک سے تنہا ملا قات کر نے کا موقع نہیں دیا ۔ ہم دو نوں کو ایک جا نب بٹھا کر دوسری جا نب ڈی ۔ ایس ۔ پی را جن و دیگر چا ر پولیس افراد بیٹھے ہو ئے تھے۔ نیز ملا قات کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ۔ جس کی وجہ سے پو لیس فخرالدین اور بلال مالک نے پو ری آ زادی سے پو لیس کی جا نب سے کی گئی سختیوں یا مظا لم کا تذ کرہ نہ کر سکے ۔ نیز گذشتہ پا نچ دنوں سے ہاتھ کی بیڑیوں اور لمبی لمبی سنگلیوں سے دو نوں پیر کو کھڑکیوں سے باندھ کر رکھاگیا ہے ۔ دیگر اب تک پو لیس نے ان دو نوں سے اب تک تفتیش یا سوالا ت کا آغاز نہیں کیا ۔ پو لیس اسٹیشن میں قید کے دو ران یاعدالتی حراست کے دو ران ملزموں کو اپنے وکیلوں سے ملاقات کی اجازت ۔ ڈی ۔ کے با سو مقد مہ کے دو ران ہی سپریم کو رٹ نے نہا یت وضا حت سے بیان کر دیا تھا۔ فخرالدین اور بلال مالک کے معا ملہ میں اسکی کھلی خلاف ورزی کے علاوہ بیڑیوں اور سنگلیوں سے باندھ کر رکھا جا نا حقوق انسا نی کے بھی خلاف ہے ۔ فخرالدین نے کہا کہ پو لیس کی سختی کی وجہ سے فی الوقت وہ کو ئی بات بتا نہیں سکتے۔ اسی طرح بلال مالک نے کہا کہ گذشتہ پا نچ دنون سے پو لیس نے ان سے ابھی تک کو ئی سوال یا تفتیش کا سلسلہ شروع نہیں کیا۔ لہذا وکیلوں کا ماننا ہے کہ گرفتاری کی وجہ تفتیش کرنا نہیں بلکہ لگتا ہے کہ کسی کو خوش کر نے کے لئے ان دو نوں کو غلط مقد مہ میں پھا نسا گیا ہے ۔ ملزموں کو علیحدہ ملاقات اور بات کر نے کی اجا زت اور ملزمین بلا کسی خوف وخطر اپنی بات کو اپنے وکیلوں تک پہونچا نے کے لئے منا سب انتظام کی مانگ کر تے ہو ئے بروز چہار شنبہ چھ نو مبر سیلم عدالت میں عرضی دا خل کر نے کا ارادہ ظا ہر کیا ۔ اس موقع پر وکیل شاہجہاں بھی ساتھ تھے ۔

Salem Auditor Ramesh murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں