قومی اردو کونسل کے سہ ماہی مجلے فکر و تحقیق کا نیا افسانہ نمبر - عنقریب منظر عام پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

قومی اردو کونسل کے سہ ماہی مجلے فکر و تحقیق کا نیا افسانہ نمبر - عنقریب منظر عام پر

fikr-o-tahqeeq-afsana-number
قومی اردو کونسل کے سہ ماہی مجلے فکر وتحقیق کا نیا افسانہ نمبر ہم عصر افسانے کی ایک دستاویز : ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین
قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کے سہ ماہی مجلے فکر وتحقیق کا نیا افسانہ نمبر( اکتوبرتا دسمبر2013 )ایک ہفتے میں منظر عام پر آنے والا ہے۔قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں شمارے سے متعلق ایک اہم میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر اور رسالے کے مدیر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ فکر وتحقیق کا یہ شمارہ ایک دستاویزی شمارہ ہوگااور اس شمارے کے بعد نئے افسانے پر گفتگو کے در وا ہوں گے۔اس شمارے میں ہم نے ملک کے مختلف حصوں سے نامور ادبا اور اسکالروں کے ہم عصر افسانے پر لکھے گئے مضامین کو جگہ دی ہے۔اس شمارے کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں نہ صرف اہم ناقدین کے مضامین ہیں بلکہ ملک کے اہم فکشن نگاروں کے مضامین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تقریباً 700 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ فکر وتحقیق کا اب تک کا سب سے ضخیم شمارہ ہوگا لیکن اس کی قیمت عام شمارے کے برابر ہی رکھی گئی ہے۔شمارے میں ایک تحریری مباحثہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ ادھر کونسل نے جہاں اردو کے فروغ سے متعلق کئی اہم اور نمایاں کام انجام دیے ہیں وہیں بچوں کے لیے ایک شاندار رسالہ بچوں کی دنیا کا بھی آغاز کیا ہے۔ماہنامہ اردو دنیا میں بھی لگاتار نئے اور اہم موضوعات پر مضامین شائع ہورہے ہیں۔گوشہ ابن صفی،گوشہ علی سردار جعفری،ادب مذہب اور اردو، علاقائی زبانیں اور اردو،اردو میں بچوں کا ادب، مدارس میں اردو،سائبر اسپیس میں اردو،ہندوستانی آئین اور اردو،اقلیتوں کی تعلیم سے متعلق موضوعات پر نہایت وقیع مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔اسی طرح پچھلے ایک سال میں فکر وتحقیق نے گوشہ میرا جی کے علاوہ منٹو نمبر اور نئی غزل نمبر شائع کیے ہیں جو ادب کے طلبا اور ناقدین نے حد درجہ پسند کیا۔ اب سال کے آخر میں ادب نوازوں کے لیے یہ نیا افسانہ نمبر ایک خوصورت تحفہ ہوگا۔

(رابطہ عامہ سیل)

Special 'Afsana' issue of NCPUL's literary magazine "Fikr-o-Tahqeeq"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں