شاردا اسکام - کنال گھوش کے مکانات کی پولیس کی جانب سے تلاشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

شاردا اسکام - کنال گھوش کے مکانات کی پولیس کی جانب سے تلاشی

پولیس نے راجیہ سبھا کے گرفتار کردہ رکن کنال گھوش کے مکانات کی تلاشی لی اور چند دستاویزات ضبط کرلئے ۔ ترنمول کانگریس کے معطل قائد کنال گھوش کو کل رات سالٹ لیک الیٹرانک کامپلکس پولیس اسٹیشن سے کولکتہ کے وسطی علاقہ گور پھاڑ میں ان کے مکان لے جایا گیا اور دو گھنٹے طویل تلاشی کے دوران چند دستاویزات ضبط کئے گئے ۔ وہاں سے پولیس انھیں جنوبی کولکتہ میں ان کے گڑھی ہاٹ فلاٹ کو لے گئی ۔ وہاں تلاشی کے بعد صبح کی اولین ساعتوں میں وہ پولیس اسٹیشن واپس ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ انھوں نے چند اہم دستاویزات ضبط کئے ہیں جو شارداپونزی اسکام کی تحقیقا ت میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ صحافی سے سیاست دان بنے کنال گھوش عدالت کے احکام پر اتوار سے پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ انھیں ہفتہ کے دن بڈھگن ساؤتھ پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا ۔ وہ مبینہ طور پر کرور ہا روپے مالیتی شاداچٹ فنڈاسکام میں ملوث ہیں ۔ اسی دوران پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ ہفتہ کے دن کنال گھوش کی گرفتاری کے بعد دو گھنٹوں تک کس نے ان کا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا ۔ کنال گھوش کی گرفتاری کے د وگھنٹے کے اندر ایک فیس بک پوسٹ میں 12کا نام لیا گیا کہ یہ لوگ اس اسکام کو بے نقاب کرنے کے سلسلہ میں پولیس کی مدد کر سکتے ہیں ۔

Police arrest suspended TMC leader Kunal Ghosh in Sharda Chit Fund scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں