کرکٹ پر بھی سمکھیہ آندھرا تحریک کا اثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

کرکٹ پر بھی سمکھیہ آندھرا تحریک کا اثر

متحدہ آندھراپردیش کے حامیوں کے دوطلباء گروپس میں وشاکھاپٹنم میں24نومبر کو ہونے والے ٹیم انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میاچ کے انعقاد پر زبردست اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔سمکھیہ ودھیاتی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ونڈے انٹرنیشنل میاچ کے وشاکھاپٹنم میں انعقاد کے خلاف ہے جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بعض طلباء کا احساس ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ریاست کی تقسیم کے مسئلہ سے نہیں جوڑنا چاہئے۔سمکھیہ آندھراودھیارتی(جے اے سی)کے رکن اے مہیش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ موجودہ حالات میں ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اسٹیڈیم میں میاچ کے انعقاد سے مرکزکوغلط سگنل جائے گا۔میاچ میں بھاری تعداد میں لوگوں کے آنے سے مرکزی حکومت کو یہ احساس ہوگا کہ وشاکھاپٹنم کے عوام پر ریاست کی تقسیم کا کوئی اثرنہیں ہے۔لہذاہند۔ویسٹ انڈیزونڈے میاچ کومنسوخ کیاجاناچاہئے۔دورسری طرف جے اے سی کے اے کشورکاکہنا ہے کہ متحدہ ریاست کی تحریک کا انٹرنیشنل کرکٹ پر اثرنہیں پڑناچاہئے کیونکہ کھیل کود اور سیاست میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کا تعلق راست طور وشاکھاپٹنم شہر کے وقار سے ہے اور کسی کو بھی اس وقار کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

Cricket War Between Seemandhra Ministers Over Samaikyandhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں