ہم کو دیکھو ایک بار ۔۔۔ ایس ڈی پی آئی کارکنا ن کا نعرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

ہم کو دیکھو ایک بار ۔۔۔ ایس ڈی پی آئی کارکنا ن کا نعرہ

سب کو دیکھا بار بار ۔ ہم کو دیکھو ایک بار ۔۔۔ ایس ڈی پی آئی کارکنا ن کا نعرہ ۔۔۔ راجستھان اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے 3امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ملک کی ابھرتی ہوئی بااصول سیاسی پارٹی سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اس مرتبہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں اپنے تین امیدوار میدان میں اتار ے ہیں۔ بھوک سے آزادی اور خوف سے آزادی کا نعرہ لیکر ہندوستان کی تقریبا 24سے زائد ریاستوں میں تیزی سے ابھر رہی پارٹی نے دہلی، راجستھان، اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات میں جملہ 8امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ کل راجستھان کے تین اسمبلی حلقہ میں پارٹی کے تینوں امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی کے امیدواروں کے پارٹی کارکنان اور پارٹی حامیوں اور خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کا جم غفیر شریک رہا، تینوں امیدواروں کی پرچہ نامزدگی تقریبا ایک عظیم الشان ریالی کی شکل اختیار کرلیا۔ راجستھان میں ایس ڈی پی آئی نے کوٹہ شمال، کاما اور بندی اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار محمد شفیع جو نوجوانوں کے لیے ایک سیاسی آئیڈیل کی حیثیت رکھتے ہیں اور راجستھان میں نوجوانوں کے درمیان مقبول لیڈر ہیں،اور محمد شفیع فی الحال ریاست راجستھان کے پارٹی صدر بھی ہیں۔ انہوں نے کل اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ کوٹہ شمال اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اسی طرح پارٹی ایک اور امیدوار حافظ منصور علی خان جو ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر ہیں انہوں نے بھی کل یہاں تقریبا 2ہزار سے زائد حامیوں کے ساتھ ایک جلوس کی شکل میں نکل کر کا ما اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پارٹی امیدوار حافظ منصور علی خان سماج کے پچھڑے طبقات میں مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ منصور علی خان ایک مشہور و معروف عالم دین ، سماجی کارکن، اور کئی تنظیموں سے منسلک رہ کر سماج کی مظلوم طبقات کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ حافظ منصور علی خان جب 4سال قبل ایس ڈی پی آئی کا قیام عمل میں آیا تب سے پارٹی سے منسلک ہیں، ایس ڈی پی آئی سے منسلک ہونے سے قبل حافظ منصور علی خان ، ایس آئی او اور جماعت اسلامی ہند کے فعال رکن کے طور پر اپنے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اسی طر ح پارٹی کے ایک اور امیدوار معین الدین ساگر جو ایک سرگرم سماجی کارکن، اور نوجوانوں کے درمیان مقبول لیڈر ہیں ، انہوں نے بندی اسمبلی حلقہ سے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ ان کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران تقریبا 3ہزار سے زائد کارکنا ن امیدوار کے ساتھ جلوس کی شکل میں شریک رہے۔ پارٹی کے تینوں امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کے دوران پارٹی امیدواروں ، لیڈران اور کارکنا ن نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ ان کے پرچہ نامزدگی کے دوران عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔ریاست راجستھان کے تین اسمبلی حلقوں میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان اور حلقہ کے عوام تینوں امیدواروں کی کامیابی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ پرچہ نامزدگی کے دوران پارٹی کے نوجوان کارکنان یہ نعرہ لگاتے دیکھا گیا کہ سب کو دیکھا دیکھا بار بار ۔ ہم کو دیکھو ایک بار، اس نعرے سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کارکنان اور حامی یہی چاہتے ہیں کہ ملک کی دیگر سیاسی پارٹیوں کے متبادل کے طور پر ایس ڈی پی آئی ابھر کر آئے اور پارٹی کے امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل کریں۔ اور اپنی سماجی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کریں۔

SDPI candidates files nomination in Rajasthan Assembly Election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں