راجستھان اے ٹی ایس پٹنہ دھماکوں کے ملزمین کی تلاش میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

راجستھان اے ٹی ایس پٹنہ دھماکوں کے ملزمین کی تلاش میں شامل

27اکتوبر کو نریندرمودی کے پٹنہ دورہ کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کے تین مشتبہ ملزمین کی تلاش میں راجستھان پولیس کا مخالف دہشت گرد سیل بھی این آئی اے کے ساتھ شریک ہوگیاہے۔این آئی اے اور مہاراشٹرااے ٹی ایس پہلے ہی سے ان ملزمین کی تلاش میں مصروف ہیں جن پردس لاکھ روپے کا انعام ہے۔راجستھان اے ٹی ایس کے اے ڈی جی پی اشوک ترپاٹھی نے کل رات یہاں بتایاکہ ان تین مشتبہ ملزمین کے لیے جن میں سے ایک پاکستان شہری ہے،راجستھان میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیاگیاہے۔سیکوریٹی اداروں نے تین میں سے ایک ملزم کی شناخت23سالہ محمدتحسین کی حیثیت سے کی جو بہار کے ضلع سمستی پور کے کلیان پورپولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے منیارپور گاؤں کا متوطن بتایاجاتاہے۔جبکہ ایک اور ملزم کی شناخت دقاص عرف جاوید کی حیثیت سے کی گئی ہے جوپاکستان کا شہری بتایاجاتاہے۔اس کے علاوہ سیکوریٹی ادارے ایک اور مشتبہ ملزم25سالہ حیدرعلی کی بھی تلاش کررہے ہیں جوبہار کے ضلع اورنگ آباداور جھارکھنڈکے ضلع رانچی میں رہتاہے اور این آئی اے کو مطلوب ہے۔تینون کو کمپیوٹر اور سائبر کیفے کے استعمال کے بارے میں اچھی طریقہ سے جانتے ہیں اور دیگر دھماکوں میں بھی ان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاہے۔ترپاٹھی نے بتایا کہ ان تینوں کا تعلق انڈین مجاہدین سے ہے اور یہ تینوںیسین بھٹکل کے دوست ہیں۔ریاستی اے ٹی ایس اور اسپیشل آپریشن گروپ پوری ریاست میں ان تینوں کی تلاش کررہے ہیں۔

Rajasthan ATS joins in search for Patna blasts suspects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں