کولکاتا میں ممنوعہ پٹاخوں کے استعمال پر 200 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

کولکاتا میں ممنوعہ پٹاخوں کے استعمال پر 200 افراد گرفتار

کالی پوجا کی رات ممنوعہ بڑی آواز کے پٹاخے جلانے اور ناشائستہ حرکتوں کے لیے شہر کے مختلف حصوں سے200سے زیادہ افراد کوگرفتار کیاگیا۔کولکتہ پولیس نے بتایا کہ کل رات حکام کی جانب سے مقررہ آواز سے زیادہ آواز والے پٹاخے پھوڑنے کے خلاف ساری رات جاری کارروائی میں ان افراد کو گرفتار کیاگیا۔آواز کی حدضعیفوں،مریضوں اور بچوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کو ملحوظ رکھتے ہوئے مقرر کی گئی تھی۔غیر قانونی آواز والے پٹاخوں کے استعمال پر قابو پانے گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری مہم میں پولیس پٹاخوں کی بڑی مقدار ضبط کی۔تہوار کی تقاریب کے دوران کسی غیر معمولی واقعہ کا انسداد کرنے پولیس کی جانب سے خصوصی کنٹرول رومس ریاستی اور سٹی پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں۔

Kolkata: 200 arrested for using prohibited crackers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں