ہندوستانی نژاد راج مکرجی نے اسٹیٹ اسمبلی الیکشن جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

ہندوستانی نژاد راج مکرجی نے اسٹیٹ اسمبلی الیکشن جیت لیا

ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار راج مکرجی نے جو یہاں سیاسی میدان میں ایک ابھرتے ہوئے ہندوستانی نژاد امریکی شخص ہیں، نیو جرسی میں منعقدہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرلی ۔ اس طرح وہ ایوان کیلئے منتخب ہونے والے نوجوان امیدواروں میں شامل ہوگئے۔29سالہ مکرجی کو 33ویں لیجلیٹیو ڈسٹرکٹ اور سابق جرسی سٹی ڈپٹی میئر کیلئے پہلی مرتبہ ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے جون میں منعقدہ پرائمری الیکشن میں 36پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کاونٹی آفس کے کلرک ہڈسن کاونٹی کے مطابق مکرجی کو 18,586ووٹ حاصل ہوئے اور وہ لیجسلیٹیوڈسٹرکٹ کی نمائندگی کریں گے جو ہوبوکن، یونین سٹی کا احاطہ کرتا ہے اور یہ علاقے شہر جرسی کے حصے ہیں۔ مکرجی ہندوستانی نژاد امریکی امیگرینٹس کے فرزند ہیں اور سیاسی میدان میں تیزی سے ابھر کر آئے ہیں۔ مکرجی نے مارچ 2012تا جون 2013جرسی شہر کے ڈپٹی میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جرسی ، نیو جرسی کا دوسر ا سب سے بڑا شہر ہے۔

Raj Mukherjee, young Indian-American, wins New Jersey State Assembly polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں